وقت:
تيارى كا وقت : 1 گھنٹہ
پكانے كا وقت : 15-10 منٹ
افراد كی تعداد : 6
اجزا:
سموسے کےلئے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
میدہ | دو کپ | اجوائن | ایک چوتھائی چائے کا چمچ |
نمک | آدھا چائے کا چمچ | گھی | دو کھانے کے چمچ |
پانی | گوندھنے کےلئے |
فلنگ کےلئے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
آلو | دو عدد (اُبلے ہوئے)۔ | ہری مرچ | دو عدد (کٹی ہوئی)۔ |
ہرا دھنیا | ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)۔ | لال مرچ | آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ |
چاٹ مصالحہ | آدھا چائے کا چمچ | نمک | ایک چوتھائی چائے کا چمچ |
چاٹ بنانے کےلئے:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
سموسے | دو عدد | چنے | آدھا کپ (اُبلے ہوئے)۔ |
دہی | آدھا کپ (پھینٹا ہوا)۔ | لال مرچ | آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ |
چاٹ مصالحہ | آدھا چائے کا چمچ | پیاز | دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)۔ |
ہرے دھنیے کی چٹنی | دو کھانے کے چمچ | املی کی چٹنی | چار کھانے کے چمچ |
سیو | دو سے تین کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)۔ |
ترکیب:
سموسے کےلئے:
ایک پیالے میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور ڈھک کر تیس منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔
پھر اس کے پیڑے بنائیں۔
اب ہر پیڑے کو لمبائی میں بَیل کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
فلنگ کےلئے:
اُبلے آلو، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ تیار کرلیں۔
پھر ہر ٹکڑے میں فلنگ بھر کے سموسے کی طرح فولڈ کرلیں۔
اب یہ سموسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں۔
چاٹ بنانے کےلئے:
ایک پلیٹ میں دو عدد سموسے ڈالیں۔
ہر سموسے کو آہستہ سے دبائیں کہ یہ ٹوٹ جائیں۔
اس پر اُبلے چنے اور تھوڑی سی دہی ڈالیں۔
پھر اس پر لال مرچ اور چاٹ مصالحہ بھی چھڑک دیں۔
اس کے بعد ہرے دھنیے کی چٹنی اور املی کی چٹنی پھیلا کر ڈالیں۔
آخر میں کٹی پیاز ڈالیں اور سیو سے گارنش کرکے پیش کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ