icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, جولائی 30, 2020

ٹافی کباب بنانے کی ترکیب

Toffee+kabab
وقت:
تيارى كا وقت : 40 منٹ
پكانے كا وقت : 7-5 منٹ

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن کا قیمہ  آدھا کلو  چنے کا آٹا  دو کھانے کے چمچ (بُھنا ہوا)۔ 
ناریل  تین کھانے کے چمچ (کدوکش کیا ہوا)۔  نمک  ڈیڑھ چائے کا چمچ 
سفید مرچ  ڈیڑھ چائے کا چمچ  گرم مصالحہ  ایک چائے کا چمچ 
ڈبل روٹی کا سلائس  ایک عدد (باریک پسا ہوا)۔  اجینوموتو  آدھا چائے کا چمچ 
لیموں کا رس  دو کھانے کے چمچ  بٹر پیپر  حسب ضرورت 
تیل  حسب ضرورت     


ترکیب:
چکن کے قیمے میں تیل کے علاوہ تمام اجزاء اچھی طرح مِلا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
ایک بٹر پیپر لے کر اس کے چار برابر ٹکڑے کاٹ لیں۔
ہر ٹکڑے پر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر اس کو ٹافی کی شکل میں دونوں طرف سے بند کر دیں۔
تمام قیمے کی بٹر پیپر میں اسی طرح ٹافیاں بنالیں۔
گھی گرم کریں اور یہ ٹافی کباب تَل لیں۔
چار سے پانچ منٹ تلنے کے بعد کباب نکال لیں۔
سرو کرنے سے پہلے ان کا بٹر پیپر کھول دیں۔ پراٹھے کے ساتھ ٹافی کباب کا لطف اٹھائیں۔
نوٹ: بٹر پیپر میں ہونے کی وجہ سے ان کبابوں میں گھی جذب نہیں ہوتا اس لیے سحری میں کھانے پر بھاری پن محسوس نہیں ہوگا۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji