icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, جولائی 30, 2020

چازا چکن پارسلز بنانے کی ترکیب

Chaza+Chicken+Parcel
وقت:
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كی تعداد : 5-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چاول کی سویاں   ایک سو گرام چکن کا قیمہ  ایک کپ 
پانی  حسبِ ضرورت  تیل  ایک کھانے کا چمچ 
پیاز  دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)۔  سویا سوس  دو کھانے کے چمچ 
چلی سوس  دو کھانے کے چمچ  مکس ہرب  ایک چائے کا چمچ 
نمک  ایک چوتھائی چائے کا چمچ  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ 
چینی  ایک کھانے کا چمچ  ہری مرچ  چھ عدد 
ہرا دھنیا  دو کھانے کے چمچ  ہری پیاز  چار کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)۔ 


ترکیب:
چاول کی سویاں گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
اب پانی سے نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کرکے اس میں کٹی پیاز ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں چکن کا قیمہ، سویا سوس، چلی سوس، مکس ہرب، نمک، کُٹی لال مرچ اور چینی ڈال کر دس منٹ فرائی کریں کہ آمیزہ خشک ہو جائے۔
اب چولہے سے ہٹا کر اس میں باریک کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہری پیاز مکس کرلیں۔
اب اس آمیزے کو سموسہ پٹیوں میں بھر کے پارسل بنالیں۔
پھر اسے اچھی طرح سیل کرکے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
آخر میں اسے چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji