icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, جولائی 30, 2020

شنگھائی رولز بنانے کی ترکیب

Shanghai+Rolls
وقت:
تيارى كا وقت : 20-15 منٹ
پكانے كا وقت : 15 منٹ
افراد كی تعداد : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
میدہ  ایک کھانے کا چمچ  بند گوبھی  آدھی (باریک سلائسز میں کٹی ہوئی)۔ 
چکن کا قیمہ  ایک پاؤ  ہری پیاز  دو ڈنڈیاں (کٹی ہوئی)۔ 
گاجر  ایک عدد (بڑی، باریک سلائس میں کٹی ہوئی)۔  پیاز  ایک عدد (بڑی، باریک سلائس میں کٹی ہوئی)۔ 
لہسن  پانچ سے چھ جوئے (کٹی ہوئی)۔  نمک  حسب ذائقہ 
کالی مرچ  ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔  چائنیز نمک  ایک تہائی چائے کا چمچ 
ہری مرچ  تین سے چار عدد (کٹی ہوئی)۔  رول کی پٹیاں  ایک پیکٹ 
تیل ڈیپ  فرائنگ کے لئے  گاجر، ٹماٹر  گارنش کے لئے 
ہری مرچ، پودینہ  گارنش کےلئے     


ترکیب:
سب سے پہلے میدے کی لئی تیار کر لیں۔
اب پیالے میں بند گوبھی، چکن کا قیمہ، ہری پیاز، گاجر، پیاز، لہسن، نمک، کالی مرچ، چائنیز نمک اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو رول پٹی میں شامل کرکے رول کرلیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں رولز کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
گاجر، ٹماٹر، ہری مرچ اور پودینے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji