تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

پیر, جولائی 27, 2020

شاھی قورمہ بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 20-15 منٹ
پكانے كا وقت : 25-20 منٹ
افراد كی تعداد : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
گوشت  پانچ سو گرام (ہڈی کے بغیر)۔  پیاز  کٹی ہوئی دو سو گرام 
کاجو  چالیس گرام  ثابت دھنیا  چالیس گرام 
ادرک  ایک چھوٹا ٹکڑا  کشمیری مرچ  دس گرام 
سفید زیرہ  ایک چٹکی  بادام  پانچ گرام (چھلکا اتارکر)۔ 
منقٰی  پچاس گرام  کوکونٹ ملک  پچاس ملی لیٹر 
دہی  سو گرام  لہسن  دو پوتھی 
لونگ  دو عدد  چھوٹی الائیچی  دو گرام 
دار چینی  دو گرام  زعفران  ایک چٹکی 
آئل   ایک سو پچاس گرام (تلنے کے لئے)۔     


ترکیب:
کاجو، سفید زیرہ، ثابت دھنیا، ادرک و لہسن کو اچھی طرح پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔
سرخ مرچ (کشمیری) سے بیج نکال دیں اور پانی میں بھگونے کے بعد ان کا پیسٹ بنالیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کرکے پیاز، لونگ، دار چینی اور الائچی شامل کریں اور پیاز گلابی ہونے تک فرائی کریں۔
اب دیگر تمام مصالحے، مرچ کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر اس میں پھینٹا ہوا دہی بھی شامل کر لیں۔
حسبِ ذائقہ نمک اور پانی ڈال کر گوشت گَل جانے تک پکا ئیں۔
اب اس میں کوکونٹ مِلک، دودھ میں حل کیا ہوا زعفران، منقٰی اور بادام بھی شامل کرلیں، چند منٹ تک اُبالنے کے بعد چولہے سے اُتا ر کر اس میں دھنیا چِھڑک دیں اور گرم گرم پیش کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad