icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعہ, جولائی 24, 2020

گلاوٹ کباب بنانے کی ترکیب

Galouti+Kabab
وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كی تعداد : 6

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
گائے کا قیمہ  آدھا کلو  چنے  دو کھانے کے چمچ (بھنے ہوئے)۔ 
سفید زیرہ  ایک چائے کا چمچ  چھوٹی الائچی  چار سے چھ عدد 
کالی مرچ  چار عدد (ثابت)۔  کالا زیرہ  ایک چائے کا چمچ 
خشخاش  ایک کھانے کا چمچ  کچے پپیتے کا پیسٹ  دو کھانے کے چمچ 
بہاری کباب مصالحہ  ایک کھانے کا چمچ  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
انڈا  ایک عدد  خشک دودھ  دو کھانے کے چمچ 
نمک  حسب ذائقہ  تیل  حسب ضرورت 
لیموں  ایک عدد  گرم مصالحہ  ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 

تركيب:
پہلے بھنے چنے، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، ثابت کالی مرچ، کالا زیرہ اور خشخاش ملاکر باریک پیس لیں۔
ایک پیالے میں گائے کا قیمہ، پسا ہوا مصالحہ، کچے پپیتے کا پیسٹ، بہاری کباب مصالحہ، پسی لال مرچ، انڈا، خشک دودھ اور نمک اچھی طرح ملاکر پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
پھر فرائنگ پین میں حسب ضرورت تیل گرم کریں اور کباب بناکر ہلکی آنچ پر شیلو فرائی کرلیں۔
جب کباب دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائیں تو ایک تھوڑی پھیلی ہوئی ڈش میں انھیں رکھیں اور اوپر لیموں کا رس اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔

 

Post Top Ad

up-arrow-emoji