وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 45-40 منٹ
افراد كی تعداد : 4
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
چکن | آدھا کلو | بھنڈی توری | آدھا کلو |
تیل | تلنے کے لیے | پیاز | ایک عدد (درمیانی اور سلائس کی ہوئی)۔ |
ادرک لہسن کا پیسٹ | ایک کھانے کا چمچ | تیل | ایک چوتھائی کپ |
لال مرچ | ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ | دھنیا | ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)۔ |
گرم مصالحہ | آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔ | ہلدی | ایک چائے کا چمچ |
زیرہ | ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)۔ | نمک | حسب ذائقہ |
دہی | آدھا پاؤ | لیموں کا رس | دو کھانے کے چمچ |
ہرا دھنیا | گارنش کے لئے |
تركيب:
پہلے بھنڈی کو اچھی طرح سے صاف کرکے دونوں کنارے کاٹ کر تیل میں فرائی کرلیں۔
خیال رہے کہ بھنڈی بڑی نہ ہو۔
اب پیاز کو باریک کاٹ کر ایک چوتھائی کپ تیل میں گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کرکے اتنا بھونیں کہ چکن کا رنگ
تبدیل ہو جائے۔
اب آنچ تیز کرکے پسی لال مرچ، پسا دھنیا، گرم مصالحہ، ہلدی اور زیرہ شامل کرکے
ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں۔
پھر اس میں نمک اور دہی کو آدھا کپ پانی کے ساتھ پھنیٹ کر شامل کریں۔
اب چکن کو ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر آنچ تیز کرکے بھنائی کریں۔
بھونتے وقت بھنڈی بھی شامل کرکے اچھی طرح بھونیں۔
جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو ڈش میں نکال کر لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑک کر
سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ