تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, جولائی 24, 2020

دم والے سیخ کباب بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 1 گھنٹہ 10 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كی تعداد : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
قیمہ  آدھا کلو  انڈا  ایک عدد 
گرم مصالحہ  ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
ادرک لہسن  ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)۔  بیسن  ایک کھانے کا چمچ (توے پر بھون لیں)۔ 
نمک  حسبِ ذائقہ  درمیانی پیاز  چھ عدد (باریک پیس لیں)۔ 
ٹماٹر  تین عدد (ابال کر اس کا چھلکا اتار لیں اور گرینڈ کرلیں)۔  پسی ہوئی ہلدی  آدھا چائے کا چمچ 
ہری مرچ  پانچ تا چھ عدد  ہرا دھنیا  حسبِ ضرورت (گارنش کیلئے)۔ 
گھی  چار کھانے کے چمچ     
 
تركيب:
پہلے قیمے میں انڈا، گرم مصالحہ تھوڑا سا (پسا ہوا)، پسی مرچ، ادرک لہسن، بیسن اور نمک ملاکر تقریباً ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اور اس میں پیاز، ٹماٹر کا پیسٹ میں ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ، ادرک لہسن ڈال کر خوب بھون (روسٹ) لیں۔
جب مصالحہ خوب بھن جائے تو قیمہ کے سیخ کباب کی طرح کباب بنا کر مصالحہ کے اوپر رکھ دیں اور اس میں چمچ بالکل نہ ہلائیں بلکہ دیگچی کو کپڑے کی مدد سے ہلائیں۔
تھوڑی دیر کے بعد اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا کی گارنش کرلیں۔
لیجئے مزیدار دَم والے سیخ کباب تیار ہیں۔ نان یا چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad