icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

منگل, جولائی 28, 2020

مٹن شوربہ بنانے کی ترکیب

Mutton+Shorba
وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 35 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
مٹن  آدھا کلو  پیاز  ایک چوتھائی کپ (فرائی کی ہوئی)۔ 
دہی  آدھا کپ  ہری مرچ  دو عدد (کٹی ہوئی)۔ 
ٹماٹر  دو عدد (کٹا ہوا)۔  ادرک لہسن پیسٹ  ایک کھانے کا چمچ 
لال مرچ پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ  دھنیا پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ 
زیرہ پاؤڈر  آدھا چائے کا چمچ  ہلدی  آدھا چائے کا چمچ 
گرم مصالحہ  ایک چوتھائی چائے کا چمچ  دار چینی  ایک انچ کا ٹکڑا 
نمک  حسبِ ذائقہ  آئل  حسبِ ضرورت 
پیاز  گارنشنگ کےلئے (فرائی کی ہوئی)۔  پانی  حسبِ ضرورت 


ترکیب:
گرم آئل میں ادرک لہسن پیسٹ کو ہلکا فرائی کریں۔
اس میں مٹن اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر تھوڑا بھونیں پھر پانی ڈال کر گَلا لیں۔
اب ہری مرچ، لال مرچ، ہلدی، نمک، ٹماٹر، دار چینی، دھنیا اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔
اب دہی ڈال کر بھونیں پھر دو گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں۔
شوربہ گاڑھا ہو جائے تو گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کرکے چولہے سے اُتار لیں۔
تیار ہونے پر فرائی کی ہوئی پیاز سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji