icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, جولائی 30, 2020

ہانڈی گولا کباب بنانے کی ترکیب

Handi+Gola+Kabab
وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 45 منٹ
افراد كی تعداد : 6

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
قیمہ  آدھا کلو (مشین کا پسا ہوا)۔  کچی پیاز  ایک عدد (پسی ہوئی)۔ 
ڈبل روٹی کے سلائس  دو عدد  لیموں  تین عدد 
ہری مرچ  چار عدد (باریک کٹی)۔  ٹماٹر  آدھا کلو (باریک کٹے ہوئے)۔ 
ہرا دھنیا  آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا)۔  تیل  آدھی پیالی 
ہلدی  ایک چائے کا چمچ  کالی مرچ  ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ 
لال مرچ  ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  کچا پپیتا  ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 
ادرک اور لہسن کا پیسٹ  ایک کھانے کا چمچ  بیسن  دو کھانے کے چمچ 
ادرک  دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)۔  سیخ کباب مصالحہ  دو کھانے کے چمچ 
فریش کریم  دو کھانے کے چمچ  نمک  حسبِ ذائقہ 


ترکیب:
پہلے گائے کا قیمہ، سیخ کباب مصالحہ اور ڈبل روٹی کے سلائس چوپر میں پیس لیں۔
اب اس میں بیسن، نمک، پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ اور پپیتا شامل کرکے اچھی طرح مِکس کریں۔
اس کے بعد ذرا بڑے رول کی شکل کے کباب بنا کر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کریں۔
اس کے بعد دیگچی میں ٹماٹر، پیاز، ہلدی، لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
جب پیاز اور ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں تیل ڈالیں اور ہلکا سا بھون کر اتار لیں۔
اور تیار کیے ہوئے ٹماٹر کے مصالحے میں فرائی کئے ہوئے کباب پھیلا کر ڈال دیں۔
جب تمام کباب ڈال دیں تو اس میں لیموں کا رس، ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور کالی مرچ شامل کرکے پانچ منٹ دَم پر رکھیں۔ آخر میں فریش کریم مکس کریں اور ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji