icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعرات, جولائی 30, 2020

سادی چکن بریانی بنانے کی ترکیب

Sadi+Chicken+Baryani
وقت:
تيارى كا وقت : 25 منٹ
پكانے كا وقت :1 گھنٹہ
افراد كی تعداد : 8

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  ایک کلو (سولہ ٹکڑوں میں کاٹ لیں)۔  ادرک لہسن کا پیسٹ  دو چائے کے چمچ 
نمک  ڈیڑھ چائے کے چمچ  سرخ مرچ پاؤڈر  دو چائے کے چمچ 
دار چینی  دو اسٹکس  کالی مرچ  چھ عدد 
لونگ  دو عدد  ہری الائچی  چھ عدد 
چاعل  آدھا کلو  کالا زیرہ  ایک چائے کا چمچ 

دہی کا مکسچر:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دہی  ڈیڑھ کپ  زرد رنگ  ایک چوتھائی چائے کا چمچ 
گرم مصالحہ پاؤڈر  ایک چائے کا چمچ  ہری الائچی  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
جائفل  آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  زعفران  ایک چوتھائی چائے کا چمچ 
کیوڑہ  ایک کھانے کا چمچ  ہری مرچ  چھ عدد 
ہرا دھنیا  چار کھانے کے چمچ  پودینے کے پتے  پندرہ سے بیس عدد 

بگھار کے لیے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
آئل  ایک کپ  پیاز  آدھا کپ (تلی ہوئی)۔ 


ترکیب:
ایک برتن میں دو کپ پانی، چکن کے ٹکڑے، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، دار چینی کے ٹکڑے، کالی مرچ، لونگ اور چھوٹی الائچی ڈال کر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔
اب اسے چولہے سے ہٹا کر الگ رکھ دیں۔
دوسرے برتن میں چاول کو کالا زیرہ، نمک اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ تین چوتھائی اُبال لیں، یعنی ایک کنی باقی رہیں۔
اب چاولوں کو نتھار کر پانی نکال دیں۔
ایک پیالے میں دہی، زردہ رنگ، پسا گرم مصالحہ، پسی ہری الائچی، پسی جائفل، پسی جاوتری، زعفران اور کیوڑہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
دہی کا یہ آمیزہ چکن کے آمیزے کے اوپر ڈال دیں۔
اب اس پر اُبلے چاول پھیلا کر ڈالیں۔
پھر تیل اور تلی پیاز کے ساتھ ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ بھی ڈال کر بیس منٹ کے لیے دَم پر رکھیں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji