icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

منگل, جولائی 28, 2020

پین چکن تکہ بنانے کی ترکیب

Pean+Chicken+Tikka
وقت:
تيارى كا وقت : 1 گھنٹہ+10 منٹ
پكانے كا وقت : 25-20 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  دو عدد (بریسٹ، لیگ پیسز)۔  ادرک پیسٹ  دو چائے کے چمچ 
لہسن پیسٹ  دو چائے کے چمچ  نمک  حسب ذائقہ 
لیموں کا رس  ایک کھانے کا چمچ  پپلی پاؤڈر  ایک کھانے کا چمچ 
لال مرچ  ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)۔  پیلا رنگ  تھوڑا سا 
تیل  دو سے تین کھانے کے چمچ  پیاز  گارنشنگ کےلئے (رنگز میں کٹی ہوئی)۔ 
سلاد کے پتے  گارنشنگ کےلئے     


ترکیب:
ایک پیالے میں چکن میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، پپلی پاؤڈر، کٹی لال مرچ اور پیلا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل ڈال کر مکس کریں اور ایک گھنٹے کےلئے رکھ دیں۔
پھر چکن کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب چکن گل جائے تو ڈش میں نکال کر پیاز اور سلاد کے پتوں سے گارنش کرکے رائتے اور گرین چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji