تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, جولائی 30, 2020

چکن شوربہ بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 40 منٹ
افراد كی تعداد : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  آدھا کلو  پیاز  ایک کپ (فرائی کی ہوئی)۔ 
دہی  ایک کپ  الائچی  چار عدد (پسی ہوئی)۔ 
لال مرچ  دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)۔  ہلدی  آدھا چائے کا چمچ 
نمک  آدھا چائے کا چمچ  ادرک لہسن کا پیسٹ  دو چائے کے چمچ 
ہری مرچ، ہرا دھنیا  حسب ضرورت  تیل  آدھا کپ 


ترکیب:
پہلے بلینڈر میں پیاز، دہی، الائچی، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر باریک پیس لیں۔
اب اسے تیل میں ڈال کر بھون لیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو اس میں چکن شامل کرکے بھونیں۔
اس کے بعد دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
جب چکن گل جائے تو ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad