icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

بدھ, جولائی 29, 2020

پارٹی سینڈوچ لوف بنانے کی ترکیب

Party+Sandwich+Loaf
وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 15
افراد كی تعداد : 4-3

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
بریڈ  ایک عدد (ڈبل سینڈوچ والی)۔  تندوری چکن  ایک پیالی (پکی ہوئی)۔ 
پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ  ایک چوتھائی پیالی  مایونیز  آدھی پیالی 
زیتون  ایک پیالی (سبز اور سیاہ)۔  انڈے  آدھی پالی (اُبلے ہوئے)۔ 
مکھن  دو کھانے کے چمچ  کریم  ایک پیالی (تازہ پھینٹی ہوئی)۔ 
کریم چیز   آدھی پیالی  ہرا دھنیا  گارنش کے لئے 
انڈا  گارنش کے لئے (ابلا ہوا)۔  زیتون  سجاوٹ کے لیے (سبز اور سیاہ)۔ 


ترکیب:
ڈبل روٹی کی دو تہوں پر مکھن لگائیں۔
ایک پیالے میں چکن، پیاز، دھنیا، ہری مرچ اور مایونیز کو اچھی طرح مکس کر لیں اور ڈبل روٹی کی ایک تہہ پر لگائیں۔
دوسری تہہ پر زیتون مکس کی تہہ لگائیں اور اس کو چکن والی تہہ پر رکھ دیں۔
زیتون مکس والی تہہ پر ہی انڈہ اور مایونیز احتیاط سے پھیلائیں اور تیسری تہہ کو اس پر رکھ دیں۔
کریم اور کریم چیز کو مکس کریں اور پوری ڈبل روٹی پر آئسنگ کی طرح لگا دیں۔
بچے ہوئے کریم مکس کو پائپنگ بیگ میں بھریں اور کیک کی طرح ڈیزائین بنائیں۔
پھر ہرے دھنیے، انڈے اور زیتون سے سجاکر پیش کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji