icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

بدھ, جولائی 29, 2020

ایگ فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب

Egg+Fried+Rice
وقت:
تيارى كا وقت : 40-35 منٹ
پكانے كا وقت : 40 منٹ
افراد كی تعداد : 3

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چاول  آدھا کلو  تیل  آدھا کپ 
انڈے  دو عدد  ہری پیاز  تین عدد 
زردہ رنگ  چٹکی بھر  چکن  تین سو پچاس گرام (بون لیس)۔ 
سویا سوس  دو چائے کے چمچ  نمک  ایک چائے کا چمچ 


ترکیب:
چاول دھوکر آدھے گھنٹے کے لیے بھگودیں۔
پھر چاول دوکنی رکھ کر اُبال لیں۔
چکن کو اُبال کر بوٹیاں الگ نکال کر ان کے ریشے کرلیں۔
یخنی کو اتنا پکائیں کہ ایک چوتھائی کپ رہ جائے۔
ہری پیاز باریک کاٹ لیں۔
انڈے پھینٹ کر زردہ رنگ ملائیں اور آملیٹ بناکر باریک لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ریشے فرائی کریں۔
اس میں یخنی سویا سوس، نمک اور چاول ڈال کر مکس کریں۔
آخر میں ہری پیاز اور انڈے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
مزے دار ایگ فرائیڈ رائس تیار ہیں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji