وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
آلو | حسب ضرورت | تیل | فرائی کیلئے |
کارن فلور یا چاول کا آٹا | حسب ضرورت | چاٹ مصالحہ | حسب ذائقہ |
نمک | حسب ذائقہ |
ترکیب:
آلوؤں کو چھیل کے حسبٍ پسند شکل میں کاٹ لیں۔
پھر ان کو چار سے پانچ منٹ پانی میں اْبال لیں۔ گرم پانی سے نکال کے ان پر نلکے کا پانی ڈالیں۔
اب آلوؤں کو کچن ٹاؤل یا ٹشو پیپر کی مدد سے خشک کرلیں اور سیدھی پلیٹ میں رکھیں۔
ان کے اوپر کارن فلور یا چاول کا آٹا چھڑک کے اس میں اچھی طرح کوٹ کر لیں۔
گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں کہ اچھی طرح تیار ہو جائیں۔ پھر نکال کے ٹشو پیپر پر پھیلائیں کہ زائد چکنائی جذب ہو جائے۔
ان پر نمک اور چاٹ مصالحہ چھڑک کے کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ:- آپ فرنچ فرائز کو کارن فلور یا چاول کے آٹے میں کوٹ کرکے فریز بھی کر سکتے ہیں۔ اور بعد میں جب ضرورت ہو تو فرائی کر لیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ