icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

جمعہ, جولائی 24, 2020

دہی بڑا بنانے کی ترکیب

Dahi+Baray
وقت:
تيارى كا وقت :1 گھنٹہ
پكانے كا وقت : 20 منٹ

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دہی   آدھا کلو (ململ کے کپٹرے سے چھان کر ٹھنڈا کر لیں)۔  گھی یا تیل  تین کپ (ڈیپ فرائنگ کیلئے)۔ 
چینی  ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)۔  دہی بڑا  مکس ایک پیکٹ 
چاٹ مصالحہ  حسبِ ذائقہ     

ترکیب:
دہی بڑا مکس میں ایک کپ نیم گرم پانی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور پندرہ سے بیس منٹ کےلئے علیدہ رکھ دیں۔
گرم کیے ہوئے گھی یا تیل میں باری باری چمچ بھر کر آمیزہ ڈالتے جائیں اور ہلکا سُنہری ہونے تک تَل کر نکال لیں۔
ٹھنڈا کرنے کےلئے بڑوں کو چند منٹ کےلئے علیحدہ رکھ دیں۔
اب بڑوں کو گرم کیے ہوئے تیل یا گھی میں دوبارہ تَلیں اور سنہری ہونے پر نکال لیں۔
اب بڑوں کو ٹھنڈا ہونے کےلئے چند منٹ الگ رکھ دیں۔
پھر دس سے پندرہ منٹ کےلئے اُنہیں نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔
اس کے بعد بڑوں کو ہتھیلیوں کے درمیان آہستہ سے دباتے ہوئے اضافی پانی نچوڑ لیں۔
ٹھنڈے کیے ہوئے دہی میں باریک پسی ہوئی چینی شامل کریں اور پھینٹ کر اچھی طرح حل کریں۔
اب اس میں بڑے بھی ڈال دیں۔
بڑوں کو دہی بڑا چاٹ مصالحہ سے سجائیں اور پیش کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji