تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 01, 2020

بی-B سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد ک نام (بی) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

اس حرف کے حامل افراد شرمیلے اور نرم خو ہوتے ہیں۔ یہ رہنما بننے کی بجائے تقلید کرنے والے ہیں۔

یہ لوگ کوئی بات قطعی انداز یا دعویٰ سے نہیں کرتے۔ انہیں محبت، دوستی حوصلہ افزائی اور تعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔

منفی (بی) حد درجہ سست اور دست نگربن سکتا ہے۔

وہ کبھی نکتہ چینی پسند نہیں کرتے اور نہ نکتہ چینی کو برداشت کرتے ہیں۔

وہ بڑے حوصلہ مند ہوتے ہیں اور زندگی کے ہر دکھ، ہر پریشانی کو حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔

ان میں حسد اور رشک و رقابت کا مادہ بھی ہوتا ہے۔ اور یہ اکثر ان سے ایسے کام بھی کراتا ہے جن پر انہیں بعد میں پچھتانا اور شرمسار ہونا پڑتا ہے۔

وہ محبت اور خلوص کے زبردست پرستار ہوتے ہیں اور کوئی ان کے ساتھ ذرا سی محبت اور خلوص بھی برتے تو وہ اسکی بڑی سے بڑی خطا معاف کر دیتے ہیں۔ اپنی اسی خصلت کی بدولت بعض اوقات ان سے کئی حماقتیں سرزد ہو جاتی ہیں۔

وہ معمولی بوتوں پر طیش میں نہیں آتے لیکن اگر کوئی ان کے خلاف منفی رویہ اختیار کرے تو وہ بھی اس کے لیے نفرت کے جذبات اپنے دل میں بٹھا لیتے ہیں۔

وہ ہمیشہ کھلے دشمن ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ سازش، شالبازی، منافقت اور دورخےپن سئ انہیں نفرت ہوتی ہے۔

وہ چھپ کر دشمن پر وار نہیں کرتے بلکہ عام طور پر اپنے دشمن کو خبردار کر دیتے ہین جس کی وجہ سے اکثر انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہ طبعاََ اچھی فطرت کے مالک ہوتے ہیں۔

وہ دوسروں کی رائے سے بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں اور دوسروں کی رائے کو پانی رائے سمجھ بیٹھتے ہیں۔

ان کے ضزبات و احساسات اور ان کا خلوص اکثر اوقات انہیں بھٹکا کر غلط راستوں پر ڈال دیتا ہےاور دوسروں کی خیر خواہی کرتے کرتے ان کی دشمنیاں مول لے لیتے ہیں۔

انہیں فطری طور پر امن فضا، پرسکون ماحول، خاموشی اور ہم آہنگی پسند ہوتی ہے۔

وہ اپنے طور طریقے بہت کم بدلتے ہیں ان کی زندگیاں اکثر و بیشتر اپنے مقررہ معمول کے مطابق گزرتی ہیں جو سالہا سال تک تقریباََ ایک سا رہتا ہے۔

وہ ہرچیز کی افادیت پر یقین رکتھے ہیں اور لوگوں اور اشیاء کی خوبیوں کا اندازہ ان کی عملی افادیت سے لگاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad