جن کا نام (سی) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندیجہ ذیل خصوصیت پائی جاتی ہیں۔
یہ سبقت لے جانے والے، تخلیقی صلاحیتوں کے مالک، ولولہ انگیز اور پرتخیل ہوتے ہیں۔
ان کو خوبصورت ماحول پسند ہوتا ہے۔
وہ اپنے آپکو فطرت کے ہر سانچے میں ڈحال لینے کی اہلیت، قوت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی لئے وہ خطروں میں گھرنے سے بچے رہتے ہیں۔ اور اپنی قوت اور ہمت سے کام لے کر ہو کام کو آسان بنا لیتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ وہ ہر کام کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لئے موزوں ترین ہیں۔
ان کی زندگی کا نصب العین معیاری، تصورات بلند اور خواب بہت اونچے ہوتے ہیں۔ مگر اپنی تمام اہلیتوں او صلاحیتوں کے باوجود انہیں اپنی خواہشوں، آرزوؤں، چاہتوں، ارمانوں اور تمناؤں کے خاکوں میں عملی رنگ بھرنے کے مواقع کم ملتے ہیں۔
وہ نہایت کم سخن اور کم گو ہوتے ہیں اور صرف ان سے اپنے دل کی بات کہتے ہیں جو انہیں ان کی روح کی گہرائیوں تک جانے ہیں۔
وہ متضاد خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں۔ اپنی ذاتی خواہشات کے باعث وہ خود غرض بھی ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف ان میں قربانی اور ایثار کا جذبہ بھی ہوتا ہے۔ اور وہ دوسروں کی تکلیف کو فوراََ دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس کے لئے نڑے سے بڑا ایثار بھی کر سکتے ہیں۔
وہ لاشعوری طور پر آنا فانا کسی کی محبت میں گرفتار ہو سکتے ہیں اور آنا فانا کسی کی محبت کے سحر سے آزاد بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی یکطرفہ بھی ہو سکتی ہے اور کبھی کبھی ایسی نا قابل فہم بھی ہو سکتی ہے کہ ہزار غور کرنے پر بھی اس کا جواز نہیں مل سکتا۔
وہ اپنے جیسی خصوصیات اور اہلیت دوسرے لوگوں میں دیکھنے کے آرزو منف ہوتے ہیں اور اس کے لئے بہت سے جتن بھی کرتے ہیں اور جب کسی میں یہ خاصیتیں نہ ہوں تو اس سے لاتعلق ہو جاتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ