تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 29, 2020

مرغ شانِ دِہلی بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 35 منٹ
پكانے كا وقت : 40-35 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  ایک کلو (چار پیسز)۔  دہی  چار کھانے کے چمچ 
ادرک لہسن کا پیسٹ  دو کھانے کے چمچ  تیل  آدھا کپ 
پیاز  تین کھانے کے چمچ (تَلی ہوئی)۔  ہلدی  آدھا چائے کا چمچ 
لال مرچ  ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  دھنیا  ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 
نمک  ڈیڑھ چائے کا چمچ  زیرہ  ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 
ٹماٹر  دو عدد (پسے ہوئے)۔  کاجو  دو کھانے کے چمچ (پسے ہوئے)۔ 
گرم مصالحہ  آدھا چائے کا چمچ  ہرا دھنیا  ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)۔ 
کیوڑا  ایک چائے کا چمچ  پانی  حسبِ ضرورت 

ترکیب:
سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح کٹ لگا دیں۔
پھر اس پر دہی اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر تیس منٹ کےلئے رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں۔
اس میں تَلی پیاز، ہلدی، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، نمک، پسا زیرہ اور آدھا کپ پانی ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔
اس میں مصالحہ لگی چکن شامل کریں اور ڈھک کر چکن کو آدھا گَل جانے تک پکائیں۔
اس کے بعد پسے ہوئے ٹماٹر، پسے کاجو شامل کریں۔
گریوی گاڑھی ہوجائے اور تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ، باریک کٹا ہرا دھنیا اور کیوڑا شامل کردیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad