تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, اگست 14, 2020

کے-K سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کے نام (کے) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔


یہ لوگ چیزوں کو مثالی اور آئیڈیل شکل میں دیکھتے ہیں۔


یہ جوش و ولوے سے بھرپور اور زندگی میں جان ڈالنے والے ہوتے ہیں۔


ایک منفی (کے) کی سوچ اس کے اعصاب میں تناؤ پیدا کر سکتی ہے۔ وہ بے چین، نروس اور خاصا سرکش ہو سکتا ہے۔


ان میں مسائل کو سمجھنے اور مسائل کی جزئیات اور تہہ تک پہنچنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس غیر معمولی صلاحیت کی وجہ سے دوسرے لوگ انہیں بدل جانے والے، دو رُخی پالیسی اختیاری کرنے والے یا ناقابل فہم سمجھتے ہیں۔


وہ بڑے ذہین ہوتے ہیں اور جس معاملے میں باریک بینی کی ضرورت ہو، وہاں وہ سب بازی لے جاتے ہیں۔


وہ موقع شناس اور جوڑتوڑ میں بڑے ماہر ہوتے ہیں اور اپنے مزاج، اپنے اندر گفتگو اور زور تقریر سے دوسروں کو بہت جلد متاثر کر لیتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی اپنی فطرت کے بدلتے رنگ کے باعث یہ اثر زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتا۔


انکا موڈ ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔ 'گھڑی میں تولہ، پل میں ماشہ'، کے مصداق وہ کبھی مہربان اور کبھی ناراض دکھائی دیتے ہیں۔


وہ ہر دن مولا ہوتے ہیں اور ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف رہنے کی کوشش کرتے ہیں، خواہ اس مصروفیت کا انہیں کوئی خاص فائدہ ہو یا نہ ہو۔


ان کے دلوں میں سماجی مرتبہ اور عزت حاصل کرنے کی خواہش دوسروں سے کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔


انہیں اکثر و بیشتر واضح طور پر علم نہیں ہوتا کہ وہ کسی شے کے خواہاں ہیں۔ چنانچہ جب وہ چیز انہیں حاصل ہو جاتی ہے تو وہ اپنی فطرت کے مطابق اس کی طرف سے غفلت اور بے نیازی برتتے ہوئے کسی دوسری بالکل ہی مختلف چیز کے حاصل کرنے کی دھن میں لگ جاتے ہیں۔


ان کی بے چین طبیعت پر ہمیشہ نئی سے نئی چیز کے حصول کی دھن سوار رہتی ہے۔


ان کا نت نئے تجربات کرنے کا رحجان انہیں نئی سے نئی مہمات پر گامزن رکھتا ہے۔


ان کے مزاج میں ٹھہراؤ نہیں ہوتا اور نہ ہی انہیں کسی ایک جگہ کا پابند کیا جا سکتا ہے۔


وہ مطالعہ، تحریر و تقریر، سوچ اور تفکر و تدیر کی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad