تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

بدھ, اگست 12, 2020

جے-J سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (جے) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔


یہ لوگ دانشور اور ذمہ دار ہوتے ہیں۔


ایک منفی (جے) خود غرض اور خود سر ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں اس نے جس کام کو شروع کر رکھا ہو اس کی تکمیل میں سنجیدہ نہیں ہوتا۔


ان کے لیے کامیابی کا راستہ غیر معمولی طور پر دانشور ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے لیے جن مقاصد کو انتخاب کرتے ہیں وہ بظاہر ناقابل حصول معلوم ہوتے ہیں مگر وہ اپنی ہمت اور عزم سے بظاہر ناقابل تسخیر منزلوں کو بھی مسخر کر لیتے ہیں۔


ان کی شخصیت ناقابل تسخیر خصوصیات کا مجموعہ ہوتی ہے۔ کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں اور وہ ہر میدان میں نئے ریکارڈ قائم کرتے ہیں۔


وہ ہر قدم نہایت سنجیدگی اور بردباری سے اٹھاتے ہیں اور ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے راستے میں حائل روکاٹوں کو دور کرتے چلے جاتے ہیں۔


وہ طبعاََ خلوت پسند ہوتے ہیں اور سماجی تقریبات میں شرکت کرنے کی بجائے گھر پر تنہا رہنے میں زیادہ لطف محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ وہ تارک الدنیا اور گوشہ نشین ہوتے ہیں۔


وہ انتہائی نیک دل ہوتے ہیں، اسی لیے وہ ہر اس ماحول اور صورتِ حال سے گریز کرتے ہیں جس میں ان کے اصولوں کو چیلنج کا خطرہ ہو۔


ان کا ذہن اپنے منصوبوں اور خواہوں کی گتھیوں کو سلجھانے میں مصروف رہتا ہے، اس لیے وہ عام طور پر اپنے لباس اور ظاہری رکھ رکھاؤ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔


وہ کفالت شعارنہ زندگی بسر کرتے ہیں اس لیے زندگی میں شاذونادر ہی مقروض ہوتے ہیں۔


وہ گھریلو قسم کے لوگ ہوتے ہیں اور اپنی آزادی و خود مختاری کی عادت سے بہت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔


وہ اپنے گھریلو ماحول میں ہی زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔


وہ ہونہار، باصلاحیت، حساس اور مذہبی رحجان کے حامل ہوتے ہیں۔


وہ بہت زیادہ تخیل پرست اور وجدانی ہوتے ہیں۔ تخیل اور ابلاغ کی خوبیاں ان میں ترقی پا جائیں تو وہ اعلیٰ درجے کے ادیب اور شاعر بن سکتے ہیں۔


انہیں دولت سے دلچسپی تو ہوتی ہے مگر صرف اس لیے کہ اس سے ان کی ذاتی آزادی کو تحفظ مل سکے اور انہیں دوسروں پر انحصار نہ کرنا پڑے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad