تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 29, 2020

جالفریزی چکن بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 40 منٹ
پكانے كا وقت : 35-30 منٹ
افراد كی تعداد : 4-2

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چکن  آدھا کلو (بون لیس، کیوبز میں کٹی ہوئی)۔  نمک  ایک چائے کا چمچ 
لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔  کالی مرچ  آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)۔ 
کیچپ  دو چائے کے چمچ  چلی سوس  دو چائے کے چمچ 
تیل  آدھا کپ  لہسن کا پیسٹ  ایک چائے کا چمچ 
ٹماٹر  دو عدد (کٹے ہوئے)۔  شملہ مرچ  ایک عدد (چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کَٹی ہوئی)۔ 
پیاز  ایک عدد (چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کَٹی ہوئی)۔  انڈا  ایک عدد 
ہری مرچ  چار عدد (کُٹی ہوئی)۔  ہرا دھینا  دو کھانے کے چمچ (کُٹا ہوا)۔ 

ترکیب:
چکن کو نمک، پسی لال مرچ، کُٹی کالی مرچ، کیچپ اور چلی سوس لگا کر تیس منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
اس میں لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں مصالحے والا چکن شامل کریں اور تب تک پکائیں کہ چکن گَل جائے اور تیل اوپر آجائے۔
ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔
اس میں کَٹی شملہ مرچ اور کَٹی پیاز ڈال کر دو منٹ فرائی کریں۔
پھر فرائی کی ہوئی سبزیوں کو نکال لیں۔
انڈے کو چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ کے ساتھ پھینٹ کر آملیٹ بنالیں۔
اب چکن میں فرائی کی سبزیاں اور آملیٹ کے کیوبز ڈال کر فولڈ کریں۔
آخر میں چکن جالفریزی پر کَٹی ہری مرچ اور کَٹا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad