icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, اگست 29, 2020

لیمب کباب بنانے کی ترکیب

Lamb+Kabab
وقت:
تيارى كا وقت : 1 گھنٹہ+20 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دنبے کا قیمہ  چار سو پچاس گرام  پیاز  ایک عدد 
لہسن  ایک جوا (پسا ہوا)۔  ہری مرچ  ایک عدد 
لال مرچ پاؤڈر  آدھا چائے کا چمچ  دھنیا پاؤڈر  ایک کھانے کا چمچ 
زیرہ  آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔  نمک  حسبِ ذائقہ 
انڈا  ایک عدد  دہی  ایک کھانے کا چمچ 
تیل  حسبِ ضرورت     


ترکیب:
قیمہ، پیاز، ہری مرچ، دھنیا اور تمام مصالحہ (ہرا دھنیا، لال مرچ، لہسن، زیرہ اور نمک) کو گرائنڈر میں پیس لیں۔
پھر اس میں انڈا شامل کرکے مزید پیس لیں۔
پھر اسے ایک پیالے میں نکال کر فریج میں ایک گھنٹے کےلئے رکھ دیں۔
ایک گرل پین کو گرم کریں اور مکسچر کے کباب بنالیں۔
اب ان کباب پر بُرش کی مدد سے تیل اور دہی لگا کر گرل پر پکنے کےلئے رکھ دیں۔ تیار ہونے پر رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji