تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 29, 2020

چاکلیٹ فج پڈنگ بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 30 منٹ
پكانے كا وقت : 1 گھنٹہ

اجزا:
فج ٹوپنگ کے لئے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
مکھن  تین اونس  براؤن شوگر  تین اونس 
گولڈن سیرپ  تین کھانے کے چمچ  کوکو پاؤڈر  دو کھانے کے چمچ 
فریش کریم  چار کھانے کے چمچ  اخروٹ  چار کھانے کے چمچ (باریک کٹے ہوئے)۔ 

پڈنگ کےلئے:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
انڈے  چار عدد  کاسٹر شوگر  آٹھ اونس 
مکھن  آٹھ اونس  میدہ  آٹھ اونس 
بیکنگ پاؤڈر  چار چائے کے چمچ  چاکلیٹ ایسنس  ایک چائے کا چمچ 


ترکیب:
فج ٹوپنگ کے لیے:
ایک سوس پین میں مکھن، براؤن شوگر، گولڈن سیرپ، کوکو پاؤڈر، فریش کریم اور اخروٹ ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ وہ اُبلنے لگیں۔
ساتھ ہی اس میں مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
ایک سے دو منٹ کے لیے اُبالیں۔
اب اسے گریس کیے ہوئے رنگ مولڈ یا پین میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔

پڈنگ مکسچر کے لیے:
ایک بڑے پیالے میں انڈے، کاسٹر شوگر، مکھن، میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور چاکلیٹ ایسنس ڈال کر پانچ منٹ کے لیے لکڑی کے چمچ سے پھینٹ لیں۔
اب اسے فج مکسچر پر ڈالیں اور ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتالیس منٹ کے لیے بیک کریں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اب اسے کسٹرڈ یا ونیلا آئسنگ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad