وقت:
تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 45 منٹ
افراد كی تعداد : 8-6
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
ثابت مسور کی دال | ایک پاؤ (اُبلی ہوئی)۔ | چاول | ایک کلو (اُبلے ہوئے)۔ |
پیاز | آدھا کلو | پودینے کے پتے | ایک گھٹی |
ٹماٹر | دو عدد | تیز پات | دو عدد |
لیموں | دو عدد | چھوٹی الائچی | چار عدد |
بادیان کے پھول | چار عدد | ہری مرچ | نو سے دس عدد |
تیل | ایک کپ | آلو بخارے | پچاس گرام |
دہی | ایک پاؤ | ہلدی | ایک چائے کا چمچ |
نمک | ایک چائے کا چمچ | کال زیرہ | ایک چائے کا چمچ |
لال مرچ | ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ | ادرک لہسن کا پیسٹ | ایک کھانے کا چمچ |
کیوڑہ | ایک کھانے کا چمچ | زردا رنگ | آدھا چائے کا چمچ |
دھنیا | دو چائے کا چمچ (پسا ہوا)۔ |
ترکیب:
پیاز میں سے آدھی پیاز کو دہی کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں۔
اب تیل گرم کر کے ا س میں پیاز اور دہی ڈال دیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، نمک، ہلدی، پسا دھنیا، کالا زیرہ، چھوٹی الائچی، تیز پتے، بادیان کے پھول اور آلو بخارے ڈال کر بھون لیں۔
اس کے بعد اُبلی ثابت مسور کی دال شامل کریں۔
اب ایک الگ برتن میں بچی پیاز، سلائس میں کٹے لیموں، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا اور ٹماٹر ڈال دیں۔
پھر ان پر اُبلے چاول اور اوپر سے زردے کا رنگ اور کیوڑا ڈال کر بیس منٹ دَم پر رکھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ