وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 50-40 منٹ
افراد كی تعداد : 6
اجزا:
اجزا | مقدار | اجزا | مقدار |
بکرے کا گوشت | آدھا کلو | چاول | آدھا کلو |
کاجو | پندرہ عدد (بھنے ہوئے)۔ | دہی | ڈیڑھ کپ |
ادرک لہسن پیسٹ | ایک چائے کا چمچ | لال مرچ | ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ |
ثابت گرم مصالحہ | ایک کھانے کا چمچ | دودھ | ایک کھانے کا چمچ |
نمک | دو چائے کے چمچ | بادام، پستے | تین کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے)۔ |
زعفران | آدھا چائے کا چمچ | پیاز | ایک کپ |
تیل | آدھا کپ |
ترکیب:
گرم تیل میں باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کر لیں۔
اب بکرے کا گوشت ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں ثابت گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پسی لال مرچ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح فرائی کر لیں۔
پھر دو کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور گوشت کو گلنے تک پکائیں۔
اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، ایک کپ پانی کے ساتھ شامل کر کے ڈھکیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ چاول اور گوشت اچھی طرح تیار نہ ہو جائیں۔
آخر میں زعفران اور دودھ کا مکسچر شامل کر کے چاولوں کو سرونگ پلیٹر میں نکال لیں۔
پھر اوپر بھنے کاجو، بادام اور پستے ڈال کر سرو کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ