icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

پیر, اگست 31, 2020

لب شیریں بنانے کی ترکیب

Lab+Shireen
وقت:
تيارى كا وقت : 25 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دودھ  ایک لیٹر  کریم  دو پیکٹ 
چینی  ایک پیالی  اسٹرابری جیلی  ایک پیکٹ 
بنانا جیلی  ایک پیکٹ  ونیلا کسٹرڈ  چار کھانے کے چمچ 
ابلے نوڈلز  آدھا پیکٹ  پائن ایپل چنک  ایک پیالی 


ترکیب:
کریم پیالے میں ڈالیں اور دو کھانے کے چمچ دودھ کے ساتھ پھینٹ لیں۔
جیلی کو ڈبے پر لکھی ہدایات کے مطابق بنا کے جما لیں اور جمنے کے بعد کیوب کاٹ لیں۔
تھوڑا سا دودھ ایک پیالی میں نکال لیں اور اس میں ونیلا کسٹرڈ مکس کریں۔
باقی دودھ میں چینی ڈال کے پکائیں۔ جب دودھ پکنے لگ جائے تو اس میں چمچ ہلاتے ہوئے ونیلا کسٹرڈ مکسچر ڈال کے تھوڑا سا پکائیں کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے۔
سرونگ ڈش میں ایک تہہ نوڈلز کی لگائیں، اوپر پائن ایپل چنک، اسٹرابری جیلی، بنانا جیلی، تھوڑی سی کریم اور ان کے اوپر کسٹرڈ کی تہہ لگائیں۔
اسی ترتیب سے ایک اور تہہ لگائیں۔ ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

نوٹ:- اس کو پکانے کیلئے لکڑی کا چمچ استعمال کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji