icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

پیر, اگست 31, 2020

زعفرانی کیریمل پڈنگ بنانے کی ترکیب

Zafrani+Caramel+Pudding
وقت:
تيارى كا وقت : رات بھر+20 منٹ
پكانے كا وقت : 45 منٹ
افراد كی تعداد : 4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
دودھ  چار کپ  انڈے  چار عدد 
رسک  چار عدد  زعفران  آدھا چائے کا چمچ 
چینی  آٹھ کھانے کے چمچ  چینی  پانچ کھانے کے چمچ 


ترکیب:
پانچ کھانے کے چمچ چینی کو پگھلا لیں کہ اس کا رنگ ہلکا سنہرا ہو جائے۔
اس کو ایک برتن میں ڈال کر دس منٹ تک چھوڑ دیں کہ جم جائے۔
رسک کو دودھ میں دس منٹ کے لیے بھگو دیں۔
اس میں آٹھ کھانے کے چمچ چینی شامل کریں اور پھر انڈوں کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
اب اسے ایک سانچے میں ڈالیں، ا سپر کیریمل ڈالیں۔
اوپر سے زعفران چھڑک دیں۔
اس سانچے کو پانی سے بھرے برتن میں رکھ دیں اور اسٹیم سے پینتیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ خیال رہے کہ پڈنگ کے آمیزے میں پانی نہ جائے۔
اب اسے چولہے سے ہٹا کر رات بھر ٹھنڈا کریں اور صبح سانچے سے نکال کر پیش کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji