تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

پیر, اگست 31, 2020

مرغی کے کٹلٹس بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 25 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كی تعداد : 3-2

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
آلو  چار عدد (اُبال کر بھُرتہ بنالیں)۔  مرغی  ایک سو پچاس گرام (بغیر ہڈی)۔ 
شملہ مرچ  دو کھانے کے چمچ (چوپ کی ہوئی)۔  ہرا دھنیا  ایک کھانے کا چمچ (چوپ کیا ہوا)۔ 
ہری پیاز  ایک ڈنڈی (چوپ کی ہوئی)۔  چیڈر پنیر  دو کھانے کے چمچ 
موزریلا پنیر  دو کھانے کے چمچ  دودھ  ایک پیالی 
مکھن  ایک کھانے کا چمچ  میدہ  ڈیڑھ کھانے کے چمچ 
انڈا  ایک عدد (پھینٹا ہوا)۔  لال مرچ  حسبِ ذائقہ (پسی ہوئی)۔ 
کالی مرچ  دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)۔  نمک  حسبِ ذائقہ 
سویاں  حسبِ ضرورت  تیل  حسبِ ضرورت 


ترکیب:
ایک پیالے میں آلو، لال مرچ، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور نمک ڈال کر ملالیں۔
دیگچی میں مکھن پگھلا کر میدہ ہلکا سا بھُونیں اور پھر دُودھ شامل کرکے چمچ ہلاتے ہوئے گاڑھا ساس تیار کرلیں۔
اس میں پنیر، نمک اور ایک چائے کا چمچ کالی مرچ ملائیں اور مرغی، شملہ مرچ، ہری پیاز، دھنیا اور نمک ملالیں۔
ایک پلیٹ میں سویوں کو چورہ کرلیں۔
آلو کے آمیزے سے بالز بنائیں اور درمیان سے دَبا کر مرغی کا آمیزہ ڈال کر ٹکیہ بنالیں۔
کٹلٹس کو پہلے انڈے میں پھر سویوں میں لپیٹیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کٹلٹس سنہری رنگ آنے تک تَل لیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad