icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

منگل, اگست 04, 2020

ای-E سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (ای) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

یہ مضطرب، بے چین، سوجھ بوجھ رکھنے والے اور اچھی پلانگ والے ہوتے ہیں۔

یہ دوسروں پر سبقت لے جاتے ہیں۔

جب ان کی سوچ منفی ہو تو قابل بھروسہ نہیں رہتے۔ انکی طبیعت میں اعتدال بھی نہیں رہتا۔

انکو وہی چیز پسند ہے جو ان کے حواس خمسہ کو متاثر کرے۔

وہ اپنے کام پر کسی کی تنقید یا اعتراض کو پسند نہیں کرتے۔

انہیں کوئی منطقی استدلال، معقول دلائل اور بحث مباحثہ سے قائل کر لے تو دوسری بات ہے۔ ورنہ مداخلت، اعتراض یا تنقید پر وہ یا تو سارا کام گڑبڑ کر دیتے ہیں یا پھر میدان دوسروں کیلئے خالی کر دیتے ہیں۔

وہ مضبوط ارادے والے ہوتے ہیں اور ان میں آگے بڑھے کی لگن ہوتی ہے۔

وہ ترقی کرنے کی زبردست خواہش رکھتے ہیں۔

وہ عام جسمانی بیماریوں بلکہ مہلک امراض تک کوئی اہمیت نہیں دیتے اور بسااوقات اپنی مثبت سوچ اور مضبوط قوت ارادی سے ان پر قابو پا لیتے ہیں۔

ان کا ہر نیا دن امنگوں اور ولولوں کا دن ہوتا ہے۔ اور وہ ہر روز کوئی نہ کوئی نیا کام انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہیں اپنے آپ پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہوتا ہے۔

ان کے اندر مہم جوئی کا جذبہ ہوتا ہے۔

وہ اپنی ذات اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کے بل ہونے پر اور کامیابی پر پختہ یقین کے باعث زندگی میں بڑی کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔

ان کی کامیانیاں بعض اوقات ان کے لیے مصیبت اور پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

وہ تعریف اور خوشامد سے متاثر ہو کر اکثر غرور و تکبر میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ غرور و تکبر انہیں درست سوچ سے محروم کر دیتا ہے۔

وہ ضرورت کے وقت انتہائی صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

وہ اکثر حالتِ اضطراب میں رہتے ہیں اور بیکاریا خاموش رہنا پسند نہیں کرتے۔

وہ ایکٹیو اور چاق چوبند ہوتے ہیں اس لیے سست اور کاہل لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔

وہ اپنی اولاد اور اپنے دیگر فرائض کے معاملے میں بڑے ذمہ دار ہوتے ہیں۔


Post Top Ad

up-arrow-emoji