تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعہ, اگست 07, 2020

ایف-F سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (ایف) سے سروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

یہ لوگ دوستانہ رویے والے ہوتے ہیں۔

یہ محنتی اور جفاکش ہوتے ہیں۔ بردباد ہوتے ہیں۔ ذمہ دار اور ولولہ انگیز ہوتے ہیں۔

یہ افراد اپنے اطراف تسلسل اور بہاو چاہتے ہیں۔ یہ لوگ کوئی بھی کام اپنے طریقے سے انجام دینا چاہتے ہیں۔

ایک منفی (ایف) حدرجہ منطق جحاڑنے والا ہو سکتا ہے۔

انہیں مذہب اور مذہبی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ترتیب اور ترغیب نہ بھی دی جائے تب بھی ان کے دلوں میں دینداری کا جذبہ خودبخود پیدا ہو جاتا ہے اور وہ قدرتی طور پر عام لوگوں سے زیادہ خداپرست ثابت ہوتے ہیں۔

وہ اپنی فطری خداپرستی اور خداترسی کے باعث نیکی اور بھلائی کے کام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ہر لمحہ دوسروں کی ممکنہ حد تک مدد کرنے پر آمادہ رہتے ہیں۔ وہ اپنے ملازموں اور ماتھتوں کی بھلائی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اپنی خوبیوں کے باعث دوسروں کے حق میں رحمت ثابت ہوتے ہیں۔

وہ تجارت اور کاروبار میں خاصے کامیاب رہتے ہیں۔

وہ اپنی وقت ارادی اور لگن کے ساتھ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، کامیابی و کامرانی ان کے قدم چومتی ہے۔

ان میں سے بعض افراد کے ساتھ یہ المیہ پیش آتا ہے کہ وہ خود غرضی اور ذاتی مفاد پرستی کے جال میں پھنس جوتے ہیں اور پھر ان کا سارا طرز عمل منفی نوعیت کا ہو جاتا ہے۔

منفی طرز عمل کے زیراثر آجانے پر وہ جب کسی دوسرے کو نیکی یا بھلائی کا کام کرتے دیکھتے ہیں تو اس میں طرح طرح کے عیب نکالنے لگ جاتے ہیں۔

منفی طرز عمل کے زیراثر وہ سخاوت اور خیرات بھی کرتے ہیں تو ایسی جگہ، جہاں شہرت کی اُمید ہو۔ چنانچہ کسی کام کے لیے چندہ دینے والے سخی داتاوں کے ناموں کا اعالن ہو رہا ہو تو وہاں وہ سوکی جگہ ہزار دے دیں گے مگر کسی فاقہ زدہ مسکین کے ہتھ پر ایک ٹکا رکھنے کے بھی روادار نہیں ہونگے۔

منفی طرز عمل ہی کے زیراثر وہ حکومت کے بڑے بڑے عہدے حاصل کرنے کے لیے سو سو جتن کرتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad