جن افراد کا نام (جی) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
یہ بڑے محنتی اور عملی انسان ہوتے ہیں۔
یہ دانشور اور صاحب علم ہوتے ہیں۔
یہ افراد انتہائی پسند، گوشہ نشین اور خلوت گزین ہوتے ہیں۔
یہ لوگ اپنے احساسات اور عقائد پر مضبوطی سے قائم رہتے ہیں۔
ایک منفی (جی) سرکش، خودرائے، مغموم، پراسرار اور حددرجہ حساس ہو سکتا ہے۔
ان میں منصوبے بنانے کا رحجان پایا جاتا ہے۔
ان کی قوت ارادی بڑی مضبوط ہوتی ہے اور وہ زبردست مشکلاتکے باوجود اپنے نصب العین کے حصول کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
وہ احتیاط اور سوجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں اور خوب اچھی طرح سوچ بچار کرنے کے بعد کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔
وہ مزاجاََ اقتدار پسند ہوتے ہیں اور اپنے اقتدار و اختیار کو عمدگی سے نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان میں لوگوں اور چیزوں کو پرکھنے اور ان کے متعلق رائے قائم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس صلاحیت کی وجہ سے وہ بعض اوقات کسی ناپسندیدہ شخص یا بات کی پرزور حمایت شروع کر دیتے ہیں جس سے دوسرے لوگ اکثر اوقات ان کے متعلق غلط فہمی میں مبتلا ہو کر ان کے دشمن بن جاتے ہیں۔
ان کی فطرت کا اہم ترین وصف ضبط و احتیاط ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے پر اپنی رائے صاف اور واضع لفظوں میں ظاہر کرنے سے کبھی نہیں جھجکتے، خواہ اس میں ان کا اپنا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔
وہ اپنی غیر معمولی احتیاط کے باعث آسانی سے دوسوں کے دوست نہیں بنتے۔ تاہم جن لوگوں کے ساتھ ان کے دوستانہ مراسم ہوتے ہیں، وہ ان کے بڑے وفادار ثابت ہوتے ہیں۔
وہ اپنے دشمن کے ساتھ بڑی سختی اور بے رحمی سے پیش آتے ہیں۔
وہ عموماََ قدامت پرست، جفاکش، فرض شناس، قابل اعتماد، دیانتدار، مضبوط قوت ارادی کے مالک اور عمل پسند ہوتے ہیں۔
وہ سفارش سے نفرت کرتے ہیں، مگر احسان کا بدلہ چکانے کے لیے بے چین ریتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ