icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, اگست 29, 2020

ایل-L سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

 جن افراد کے نام (ایل) سے شروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


یہ لوگ سیروسیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔


ان میں انشاء پردازی اور الفاظ کو خوبصورت طریقے سئ استعمال کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔


ایک منفی (ایل) نکتہ چیں اور لاپرواہ ہو سکتا ہے۔


وہ محکومیت پسند نہیں کرتے اور کسی کے ماتحت کام کرنے کو اپنی تزلیل سمجھتے ہیں۔


دوسروں سے ہدایت لینا انہیں پسند نہیں۔


وہ زود فہم ہوتے ہیں اس لیے ہر کام کو جلد سمجھ لیتے ہیں۔


وہ اپنے کام اور ذمہ داریوں کو پوری تندہی، توجہ اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔


وہ اپنا کام اکثر اوقات اپنی بساظ سے بڑھ کر ہمت اور انتھک محنت سے انجام دیتے ہیں جس سے انکی صحت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔


وہ مسلسل محنت کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی مسلسل محنت ان کی کامیابی کا راز ہوتی ہے۔ اسی صلاحیت کی بدولت وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔


وہ پر جوش، فیاض اور خوش اخلاق ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد اور خدمت کر کے انہیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔


وہ گھریلو زندگی، تقریبات، سکول و کالج، غرض کہ ہر جگہ اس امر کے طلب گار ہوتے ہیں کہ دوسرے ان کی بڑائی، عظمت، بزرگی اور ذہانت کا اعتراف کریں۔


وہ دوسروں سے اپنی عظمت اور بڑائی منوانے کی خواہش اور کوشش میں اکثر پریشانیاں اٹھاتے ہیں اور بسا اوقات طرح طرح کی غلطیاں بھی کر جاتے ہیں۔


وہ محبت رفاقت اور ازدواجی زندگی کے معاملات میں وفادار اور وفاسعار ہوتے ہیں۔


وہ محبت اور ہمدردی کے بہت زیادہ طلب گار ہوتے ہیں اور اپنی جزبایت کے باعث دوسروں سے کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔


ان کے دل میں اگر کسی کی محبت کا شعلہ بھڑک اٹھے اور وہ اس کے حصول کا فیصلہ کر لیں تو وہ اس کے لیے ہر جتن کر گزرتے ہیں۔


اگر خوش قسمتی سے انہیں مخلص دوست، ساتھی اور رفیق زندگی میسر آجائیں تو خیر، ورنہ ان کی زندگی محبت اور ہمدردی کی تلاش میں ٹھوکریں کھاتے گزر جاتی ہے۔



Post Top Ad

up-arrow-emoji