icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, اگست 29, 2020

ایم-M سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (ایم) سے شروع ہوتا ہے ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


یہ لوگ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔


ان کو محبت کی آرزو ہوتی ہے۔


وہ اپنے حقیقی جذبات کو اکثر چھپا لیتے ہیں۔


ایک منفی (ایم) سخت ہو سکتا ہے۔ وہ اپنے آپ پر پابندیاں عائد کر لیتا ہے۔


وہ دولت کے معاملے میں اکثر خوش نصیب ہوتے ہیں کیونکہ اکثر و بیشتر انہیں غیر متوقع طور پر دولت حاصل ہو جاتی ہے۔


وہ دولت سے زیادہ خلوص اور سچی محبت کے آرزو مند ہرتے ہیں مگر یہ دونوں چیزیں انہیں کم ہی حاصل ہوتی ہیں۔


وہ کاروبار اور ملازمت کے سلسلے میں خاصے کامیاب رہتے ہیں۔


ان کے لیے کارخانوں، فیکٹیروں اور ایسے ہی دیگر اداروں سے متعلق کاروبار موزوں ثابت ہوتا ہے۔


وہ کاروباری مقابلے اور مسابقت سے نہیں گھبراتے اور کاروبار میں دوسروں پر سبقت لے جانا اور اپنے ہم پیشہ حریفوں سے آگے بڑھ جانا ان کے لیے زیادہ مشکل ثابت نہیں ہوتا۔


وہ ہنس مکھ، رجائیت پسند اور بہت جلد دوسروں سے گھل مل جانے والے مجلس پسند اور محفل آرا قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔


ان میں فخر کے احساس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز سمجھنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔


وہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر ثابت کرنے اور اپنی برتر صلاحیتوں کو دوسروں سے منوانے کے لیے غیر معمولی اور ڈرامائی طریقہ کار بھی اختیار کر لیتے ہیں۔


ان کی دوستی اور محبت کے معاملے میں دوسروں سے وابستگی، احساس تفاخر کی بجائے بڑے پر خلوص جزبات کی مظہر ہوتی ہے۔


وہ ایسے وفادار اور وفاسعار دوست ثابت ہوتے ہیں جن کے جذبہ وفا اور پیمان دوستی کو زندگی کی مشکلات یا بدلتے ہوئے حالات کی مصلحتیں بھی متزلزل نہیں کر سکتیں۔


وہ پختہ گھریلو زندگی کے قائل ہوتے ہیں اور انہیں اپنے گھرانے اور بچوں کو بہلانے میں لطف محسوس ہوتا ہے۔


وہ بالعموم بچوں کو خود کھلاتے اور خود سکھاتے اور پڑھاتے ہیں، ان کے سوالات کو غر سے سنتے ہیں اور تحمل سے ان کے جواب دیتے ہیں۔



Post Top Ad

up-arrow-emoji