icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

ہفتہ, اگست 29, 2020

این-N سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

 جن افراد کا نام (این) سے شروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


ایسے افراد لوگوں میں خوش رینے والے ہوتے ہیں۔


وہ نازک احساسات کے حامل ہوتے ہیں۔


وہ ایک ایسے فعال ذہن کے مالک ہوتے ہیں جو کبھی بھی بیکار نہیں رہتا۔


ایک منفی (این) اکثر غلطیاں دہرا سکتا ہے۔ اس کی نفسانی خواہشات دیگر اہم باتوں پرغالب آ سکتی ہیں۔


وہ سنجیدگی اور خشک مزاجی کو قطعاََ پسند نہیں کرتے بلکہ اپنی زندگی کو ہلچل، ہنگاموں، گہما گہمی، رونق اور بھر پور جذبوں سے پُر دیکھنا چاہتے ہیں اور خاموش زندگی کو موث سمجھتے ہیں۔


ان کا دل بے شمار تمناؤں، آرزوؤں اور خواہشات کی آما جگاہ ہوتا ہے۔ وہ ان کی تکمیل بھی چاہتے ہیں اور ان کی تکمیل کے لیے وہ کسی وقت کوئی غلط قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔


وہ حقیقت پسند ہوتے ہیں اور دل کی بات برملا ان کی زبان پر آ جاتی ہے۔


وہ اپنی راہ میں آنے والی روکاٹوں کو دور کرنے کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے یا دوسروں سے مدد مانگنے کی بجائے خود ہی اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ان روکاٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


وہ بیکار بیٹھنے سے نفرت کرتے ہیں اور محنت کرنا پسند کرتے ہیں۔


وہ ثبات واستقلال کی صفحات رکھتے ہیں چنانچہ وہ زندگی کے ہر میدان میں عزم اور ثابت قدمی کا اظہار کرتے ہیں۔


وہ اپنا مقصدِ حیات حاصل کرنے کے لیے دن رات کی مسلسل محنت اور شدید مشقت سے بھی دریغ نہیں کرتے اور بالآکر کامیابی و کامرانی حاصل کر کے ہی دم لیتے ہیں۔


ایسی خواتین کی فطرت میں کسی نہ کسی حد تک متلون مزاجی پائی جاتی ہے جس کے باعث وہ گھڑی میں تولہ اور پل میں ماشہ نظر آتی ہیں۔ ایسی وجہ سے وہ موقع محل کے مطابق کئی رنگ بدلنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں۔



Post Top Ad

up-arrow-emoji