تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 29, 2020

او-O سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (او) سے شروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


ایسے لوگ ضدی اور خودسر ہوتے ہین۔ لیکن اپنے آپے میں رہینے والے اور ذمہ دار فرد ہوتے ہیں۔


یہ اپنے قریبی محبت کرنے والوں کے لیے متفکر رہتے ہیں اور ان کے نزدیک اولیت انہی کو حاصل ہے۔


وہ اپنے رفیقِ حیات کو ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں اور اُسے کسی شکایت کا موقع نہ دے کر ہر طرح اطمینان، سکون اور راحت پہنچاتے ہیں۔


وہ اگر کسی حد تک فضول خرچ بھی ہوتے ہیں۔ مگر یہ فضول خرچی گھر کے اخراجات میں نہیں بلکہ مہمانوں کی خاطر تواضع، محفلوں اور مختلف مشاغل کے حوالے سے ہوتی ہے۔


یہ خواتین وقت پڑنے پر اپنے رفیقِ حیات کے لیے بہترین مشیر ثابت ہو سکتی ہیں اور اپنی خداداد ذہانت سے کام لے کر اسے بہترین اور کارآمد ترین مشورہ دیتی ہیں، جس پر عمل کر کے ان کا رفیقِ حیات اپنی الجھنوں سے نکل جاتا ہے اور ان کی اور زیادہ قدر کرنے لگتا ہے۔


یہ خواتین اپنے لیے تعلیم یافتہ، مہذب، شائستہ اور بااخلاق رفیقِ حیات جب تک انکے ساتھ احترام کا رویہ رکھتا ہے، تب تک وہ بھی اس سے ہر طرح تعاون کرتی ہیں اور ہر طرح اسکا خیال رکھتی ہیں۔ لیکن اگر وہ انہیں دباؤ میں رکھنے کی کوشش کرے تو وہ خود سر، ضدی اور سرکش بن کر اس سے الجھ جاتی ہیں۔


یہ خواتین گھر کی چار دیواری کی محدود دنیا کی اسیر ہو کر رہنا پسند نہیں کرتیں۔ ایک اچھی خاتون خانہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اچھی میزبانی اور پُرسکون تفریح سے لطف و سرور محسوس کرتی ہیں۔ اس حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ توجہ اور محبت حاصل کرنے کی شدید خواہش رہتی ہے اور کبھی یہ برداشت نہیں کرتیں کہ انہیں کسی بھی حوالے سے پابند بنا کر رکھا جائے۔


ایک منفی (او) کسی کی نہیں سنتا۔ وہ مطلق العنان ڈکٹیٹر ہوتا ہے من مانی کرنے والا ہوتا ہے۔


منفی (او) دوسروں کے کاموں میں بلاوجہ مداخلت کرنے لگتا ہے۔ یہ دوسروں پر زبردستی اپنی رائے ٹھونس سکتا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad