تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 29, 2020

پی-P سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

 جن افراد کے نام (پی) سے شروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


یہ لوگ اپنے اوپر انحصار کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔


وہ نکتہ چینی کرتے ہیں۔ اور نا معلوم چیزوں کے بارے مین متجسس ریتے ہیں۔


ایک منفی (پی) پر اسرار ہوتا ہے۔


وہ جلدی میں اندھا دھند کوئی قدم نہیں اٹھاتے اور نہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ بلکہ ہر معاملہ میں احتیاط اور چھان پھٹک سے کام لیتے ہیں جو ان کی فطری خصوصیات ہیں۔


ان کا حلقہ احباب اگرچہ وسیع نہیں ہوتا مگر ان کے دل میں ہمدردی اور دوست نوازی کے جذبات بہت نمایاں ہوتے ہیں۔


وہ دوستوں کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں اور انکے لیے  ہر طرح کا ایثار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔


وہ اپنے آپ کو زندگی کے ہر سانچے میں بڑی آسانی سے ڈھال لیتے ہیں اور اس طرح اپنے رفیقِ حیات کے ساتھ بڑی آسانی سے بناہ کر سکتے ہیں۔


انہیں اپنے آپ پر قابو رکھنے میں بڑا کمال حاصل ہوتا ہے اور وہ اپنے حقیقی ضزبات و احساسات کا اظہار کبھی کھل کر نہیں کرتے۔ اس لیے ان کے جذبات محبت کو سمجھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔


وہ بڑے حاضر دماغ ہوتے ہیں اور پانی اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کی وجہ سے مختلف علوم دوسروں کی نسبت بہت جلد سیکھ لیتے ہیں۔


ان کا انداز گکر منطقی اور استدلال کی صلاحیت بڑی عمدہ ہوتی ہے۔ چنانچہ وہ سائنسی اور ادبی شعبوں میں تعلیم اور ریسرچ کے کام سے جلد رغبت پیدا کر لیتے ہیں اور ان کاموں کی باریکیوں اور تفصیلات سے بڑی عمدگی کے ساتھ عمدہ براء ہو سکتے ہیں۔


وہ ہر ایسے پیشے کو اپنا سکتے ہیں جس میں ایکٹیویٹی کے علاوہ زہانت بھی ضروری ہو۔


وہ حالات اور افراد کے ساتھ جلد موافقت اور مطابقت پیدا کر لیتے ہیں۔


انہیں اگر کسی اچھے گائیڈ کی قیادت میسر آجائے تو ان کے لیے انتہائی خوش بختی کا ذریعہ بنتی ہے۔


وہ خود تو اچھے قائد نہیں بن سکتے مگر کسی اچھے قائد کی رہنمائی کے تحت ان کی صلاحیتیں بہترین طریقوں سے بروئے کار آ کر انہیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کر سکتی ہیں۔


ان میں بڑی زبردست تنقیدی صلاحیت ہوتی ہے اور دوسروں کی خامیوں، غلطیوں اور کمزرو پہلوؤں پر انکی نظر جلد پڑتی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad