جن افراد کا نام (کیو) سے سروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
یہ افراد صاحب وجدان ہوتے ہیں۔
وہ روپے پیسے کے معاملے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں۔
وہ اکثر پس پروہ اور مخفی چیزوں میں دلچسپی لینے والے ہوتے ہیں۔
یہ لوگ خیالات میں غیر مستقل اور کمزور قوتِ فیصلہ کے مالک ہوتے ہیں۔
ایک منفی (کیو) تفصیلات کو نظر انداز کر سکتا ہے۔
سوچ بچار اور دیگر صلاحیتوں کی بدولت وہ اپنے کاموں کو زیادہ آسانی، زیادہ تیزی اور زیادہ موثر طریقوں سے نمٹانے کے ڈھنگ سیکھ لیتے ہیں۔
وہ عام کاموں کو بھی نئے انداز میں انجام دینے کے نئے نئے طریقے اور نئے نئے اسلوب اختیار کر لیتے ہیں اور اس طرح بعض اوقات اپنی موجدانہ صلاحیتوں کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
انکا مزاج اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت موزوں ہوتا ہے۔
وہ ترقی کے مواقع سے کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وہ تقریباََ ہر قسم کے ادبی اور دفتری کام کر سکتے ہیں۔
ان کی قوتِ استدلال ان کے عمدہ ذہن اور غورو فکر کی بدولت خاصی اچھی ہو جاتی ہے۔
ان کی تحریر و تقریر میں قلم اور زبان کی روانی دوسروں کے لیے رشک اور حیرت کا باعث بنتی ہے۔
وہ غیر ملکی زبانیں اور سائنسی علوم جلد سیکھ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وہ ہر فن مولا ہوتے ہیں اور مختلف کاموں میں بہت جلد مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔
ان میں خیالات کو ایک جگہ رکھنے اور استقامت کا جذبہ قدرے کمزور ہوتا ہے۔
انکے عزائم اور جذبات متزلزل اور متغیر رہتے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ کسی سے شدید محبت بھی کریں تو اس شدید محبت میں بھی استقلال بہ ہو گا۔
انہیں بعض اوقات خود اپنے آپ پر یقین اور اعتماد نہیں رہتا اور اسی بے یقینی کی کیفیت میں انکی طرف سے متضاد نوعیت کے خیالات کا اظہار ہوتا ہے۔
وہ بعض اوقات معمولی معمولی باتوں پر بھی سخت پریشان ہو جاتے ہیں اور ایسے میں کوئی شخص انکی کسی بات پر ذرا سی برہمی کا اظہار بھی کر دے تو وہ یوں بھڑک اٹھتے ہیں۔ جیسے وہ شخص انکی زبردست توہین وتزلیل کا ارتکاب کر بیٹھا ہے۔
وہ رحم دل، شفیق اور ہمدردی رکھنے والے تو ہوتے ہیں مگر انکی رحمدلی، شفقت اور ہمدردی انکے دوسرے کاموں کی طرح وقتی جذبے کا نتیجہ ہوتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ