جن افراد کا نام (آر) سے شروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
ایسے لوگ ایکٹیو، جذباتی اور سوجھ بوجھ والے ہوتے ہیں اور وہ دوسروں میں نیا حوصلہ اور روح پھونکتے ہیں۔
وہ انسان دوست ہوتے ہیں۔
وہ معاشرے میں اپنی شہرت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ایک منفی (آر) بد مزاجی اور خود پرستی میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
وہ اگرچہ بذات خود حقیقی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے مگر ان سرگرمیوں کے سلسلے میں کی جانے والی مجموعی کوششوں اور ان کے نتائج کو خوشحالی سے قبول کر لیتے ہیں۔
وہ خاموشی طبع ہوتے ہیں۔ بسا اوقات انکی صلح جوئی اور صلح پسندی کو شک کی نظروں سے بھی دیکھا جاتا ہے۔
وہ عام طور پر کسی ذمہ داری کو قبول کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی ذمہ داری قبول کرنی پڑ ہی جائے تو اسے نبھانے کی پوری جدوجہد کرتے ہیں۔
وہ دوسروں کے لیے رحمدلانہ جذبات رکھنے کی وجہ سے دوسروں کے اچھے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ وہ دل سے یہ چاہتے ہیں کہ دکھی اور پریشان حال لوگوں کے کام آئیں اور انکی خدمت کریں۔
وہ خود غزض نہیں ہوتے اور بااعتماد اور بھروسے کے قابل افراد کی رفاقت قبول کر لیتے ہیں۔ مگر جن لوگوں پر انہیں اعتماد نہیں ہوتا، ان سے وہ زیادہ رابطہ نہیں بڑھاتے۔
وہ خوش اخلاق اور ملنسار ہوتے ہیں اور اپنے دل میں دردمندانہ جذبات رکھتے ہیں۔
وہ بڑے حساس ہوتے ہیں اور دوسروں کی طرف سے ذرا سی بھی بے رخی کو فوراََ محسوس کر لیتے ہیں۔
وہ شیریں زبان ہوتے ہیں اور بڑے میٹھے انداز مین گفتگو کرتے ہیں اور اس طرح اپنے مخاطب کو جلد ہی اپنی باتوں میں لا کر متاثر کر لیتے ہیں۔ چنانچہ وہ مخالفوں کو بھی دوست بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وہ دوسرے لوگوں کی شوچ، ذہن اور انداز کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں۔
ان میں اپنے آپ کو منانے کی خواہش بڑی شدید ہوتی ہے اور اس کی خاطر وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
وہ خوبصورتی کے دلدادہ ہوتے ہیں اور ہر جگہ خوبصورتی کو تلاش کرتے ہیں۔ وہ زندگی کو خوبصورت بنانا اور اس سے لطف اندوز ہونا جانتے ہیںا ور خوبصورتی ہی انکی روح کو زندہ رکھتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ