تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

ہفتہ, اگست 29, 2020

ایس-S سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (ایس) سے شروع ہوتا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


ایسے لوگ جذباتی ہوتے ہیں۔


وہ تخلیق کی جانب ہوتے ہیں۔


وہ صاحب وجدان اور دوراندیش ہوتے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق لیتے ہیں۔


ایک منفی (ایس) کے مزاج میں اضطراب ممکن ہے۔


وہ بے حد معتبر، انتہائی قابل، ترقی پسند، تخلیقی ذہن اور درخشاں نطریات کے مالک ہوتے ہیں۔


ان کا دماغ بڑی تیزی سے کام کرتا ہے۔


وہ جذبات سے زیادہ عقل سے اور دل سے زیادہ دماغ سے کام لیتے ہیں، یہاں تک کہ محبت کے معاملات میں بھی اپنے جذبات کو دماغ کی چھنی سے گزار کر نفع اور نقصان کے ترازو میں تول کر پھر کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔


وہ کسی کام کو نا ممکن نہیں سمجھتے اور اس سوچ کے پیچھے انکے مضبوط نظریات اور تیز ذہانت کی کارفرمائی ہوتی ہے۔


وہ امن اور محبت کے پیروکار اور صلح و آشتی کے علمبردار ہوتے ہیں۔


ان کے لیے اگرچہ اپنے نظریات کے مطابق زندگی گزارنا آسان سمجھوتہ نہیں کرتے بلکہ حالات کو اپنے لیے سازگار بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔


وہ اگر کسی سمت چل پڑیں تو اپنا راستہ یا طریقہ کار بڑی مشکل سے تبدیل کرتے ہیں۔


وہ اپنے نظریات کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ ایک تو وہ اپنے دل کی بات دوسروں سے چھپائے رکھتے ہیں، دوسرے کسی کی بات نہیں سنتے اور نہ ہی مناسب جواب سے ان کی تسلی ہوتی ہے بلکہ وہ ہر بات میں اپنی کرنے اور اپنی منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔


وہ دوسروں کے معاملات میں دخل دے کر اگرچہ اپنی کامیابی کے امکانات پیدا کرتے ہیں، مگر اکثر یہ ان کی زندگی کا سخت ترین سبق ہوتا ہے۔


ان کی فطرت کا سب سے بڑا جوہر ثابت قدمی ہے۔ اس ثابت قدمی کے ساتھ جب وہ معاملات ہاتھ مین لیتے ہیں تو کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔


وہ کاروبار مین منفی رحجانات کے زیراثر آ جائیں تو کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک سے ایک غلط کام کر گزرتے ہیں اور اس سلسلے میں دوسروں کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔


وہ جذباتی طور پر غیر جانبدار ہوتے ہیں اور دوسروں کے جذبات کا احساس کرنے کی بجائے ان کی بھلائی کا خیال ان کے دماغ پر چھایا رہتا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad