تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اگست 30, 2020

ٹی-T سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (ٹی) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


ان کئ حساسات آسانی سے مجروح ہو جاتے ہیں۔ لیکن وہ بہت جلد درگزر کر دیتے ہیں۔


یہ ہمیشہ اعصابی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی حرکات دھیمی اور پرسکون ہوتی ہیں۔


وہ ایک اچھے ٹیچر یا ثالث ہوتے ہیں۔


ایک منفی (ٹی) میں اعتماد کی کمی ہو سکتی ہے۔ وہ انتہائی آزردہ اور شکستہ ہو سکتا ہے۔


انہیں چونکہ حقیقت کی تلاش اور سچائی کی جستجو ہوتی ہے، اس لیے ان میں دوسروں پر اعتراض کرنے اور ان کی عجیب جوئی کا رحجان کافی حد تک موجود ہوتا ہے۔ اس لیے ان کی تمام تر نیک نیتی کے باوجود ان کے اعتراضات اور تنقید کا ہدف بننےوالے لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔


وہ کبھی مطمئن ہو کر نہیں بیٹھے۔ وہ ایک کام ختم کر کے کسی اور کام میں ہاتھ دال دیتے ہیں یا کام کا ایک مرحلہ ختم کرتے ہی اگلے مرحلے کا آغاز کر دیتے ہیں۔


اگرچہ بعض اوقات اس طرح انہیں نقصان بھی ہوتا ہے۔ مگر وہ اپنی مخصوص فطرت کی وجہ سے اپنے سفر کو اسی طرح جاری رکھتے ہیں۔


وہ اگرچہ ناکام انسان نہیں کہا سکتے مگر انہیں غیر مطمئن انان ضرور کہا جا سکتا ہے۔


وہ اپنے ذہن کو منفی اژرات کی طرف بھی منتقل کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے انکی زندگی میں ایسے موڑ بھی آتے ہیں اور انہیں ایسے حالات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ کہ وہ دلبر داشتہ ہو جاتے ہیں۔ تاہم اکثر و بیشتر وہ محنت اور جدوجہد سے اس منفی صورتِ حال پر قابو پا لیتے ہیں۔


وہ متوازن اور معقول زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔


وہ اچھے خیالات کے مالک ہوتے ہیں، دوسروں کے لیے ہمدردانہ جذبات رکھتے ہیں اور ان کے دل دوستی اور رفافت کے جذبات سے معمور ہوتے ہیں۔


وہ ضمیر کی آواز پر توجہ دیتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے ضمیر کی آوز پر کان دھرتے ہیں بلکہ اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔


وہ صلح جو، بردبار اور متحمل مزاج ہوتے ہیں۔


وہ اپنی رائے کو اثر انگیز اور متاثر کن انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دوسروں کی معقول رائے کو فوراََ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کر لیتے ہیں۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad