تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اگست 30, 2020

یو-U سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (یو) سے شروع ہوتا ہے۔، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


یہ لوگ ولولہ انگیز، جذباتی اور صاحبِ وجدان ہوتے ہیں۔


وہ بچوں کی صحت میں خوش رہتے ہیں۔


منفی (یو) خود غرض، موڈی اور جھوٹا ہو سکتا ہے۔


ان کی شخصیت کی تعریف کر کے اور دل لگی کے ذریعے ان کے دل تک پہنچا جا سکتا ہے۔


وہ دوسروں کی موجودگی میں اپنی ذات یا اپنے کاموں پر تنقید کسی حال میں پسند نہیں کرتے البتہ سلیقے سے اور تعمیری انداز میں کئے گئے اعتراضات اور تنقید کو وہ بخوشی قبول کر لیتے ہیں اور ان کی روشنی میں اپنی اصلاح کر لیتے ہیں۔


وہ اگرچہ خود وقت کے پابند نہیں ہوتے مگر دوسروں کی طرف سے وقت کی پابندی کو پسند کرتے ہیں اور اپنے رفیقِ حیات یا کسی دیگر فرد کی فرد کی طرف سے وقت کی پابندی نہ کرنا انہیں سخت ناگوار گزرتا ہے۔


وہ لوگوں کے مسائل اور منصوبوں میں اس لیے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور اس غرض سے ان کے کام آتے ہیں کہ لوگ انہیں یاد رکھیں، ان کی تعریفیں کریں اور ان کی شخصیت سے متاثر ہو کر ان کے گن گنائیں۔


وہ فیاض، دریا دلی اور اخلاص کے اوصاف کے ساتھ ساتھ جارحانہ انداز بھی رکھتے ہیں۔ اور کسی کے اس وقت تک ہی ہمدرد، غم گسار اور وفادار رہتے ہیں جب تک ان صفات کے حوالے سے ان کی پذیرائ  کی جائے۔ پذیرائی نہ ملنے پر یا کم پذیارئی ہونے پر وہ اس بے فائدہ ہمدردی اور غم گساری سے فوراََ کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔


وہ اپنے غصے اور نارضگی کا فوراََ اظہار کر دیتے ہیں اور اس طرح ان کے منفی جذبات کا جوش و خروش سرد پڑ جاتا ہے اور وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال کر مطمئن اور پرسکون ہو جاتے ہیں۔


ایسی خواتین رومانی معاملات میں بھی اپنی فوقیت اور بالادستی قائم رکھنا پسند کرتی ہیں۔ چنانچہ انہیں ایسا رفیقِ حیات پسند ہوتا ہے جس سے وہ اپنی باتیں منوا سکیں۔


ازدواجی تعلقات میں بے حد پر جوش ہونے کے باوجود وہ ان تعلقات کو پانی مرضی کے مطابق رکھنا پسند کرتی ہیں۔


یہ خواتین باہمی رشتوں کو اس وقت تک دلچسپ اور دلکش خیال کرتی ہیں جب تک ان رشتوں سے انہیں احترام ملتا ہے۔ چنانچہ وہ اس وقت تک پورے جوش و خروش سے ساتھ دیتی ہیں۔ جب تک انہیں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے معقول آزادی دی جائے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad