تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اگست 30, 2020

وی-V سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (وی) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


یہ افراد اپنی راہ میں حائل مشکلات کو با آسانی عبور کرنے اور کاموں کو وسیع پیمانے پر سر انجام دینے کے قابل ہوتے ہیں۔


ایک منفی (وی) قوت واقتدار کا بھوکا، ظالم اور سنگدل ہو سکتا۔ اس کے بارے میں کوئی بات یقینی طور پر نہیں کی جا سکتی۔


وہ جسمانی طور پر زیادہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو بھی ایک پر کشش شخصیت کے مالک اور دیدہ زیب ہوتے ہیں۔


وہ ثابت قدم اور زبردست قوت برداسشت کے مالک ہوتے ہیں۔


وہ دوسروں کی طرف سے اکتا کر چھوڑے ہوئے کام کو پوری توجہ، محنت اور لگن سے کرتے ہیں اور اسے انجام تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔


وہ قسمت کا رونا نہیں روتے، اور نہ کسی سے اپنی بربادی کا شکوہ شکایت کرتے ہیں۔


وہ کسی وجہ سے مالی نقصان اٹھانے پر بھی نہ تو گھبراتے ہیں اور نہ پریشان ہوتے ہیں۔ بلکہ پوری یکسوئی اور دلجمعی سے برباد شدہ سرمائے کو دوبارہ حاصل کرنے اور نقسان کا ازالہ کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں اور اکثر اپنی انتھک محنت سے اس کوشش میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔


وہ چونکہ بے حد محنتی اور قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں، اس لیے ان کے افسر یا مالک اکثر ان پر کامل اعتماد اور بھرپور بھروسہ رکھتے ہیں اور بجا طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں جو کام بھی دیا جائے گا وہ اسے پوری لگن، محنت، توجہ اور جدوجہد سے انجام دیں گے۔


وہ کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نہیں گھبراتے اور شدید سے شدید ہنگامی حالات میں بھی اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہیں۔


ان کے جذبات و ہیجانات میں اگرچہ بڑی شدت ہے مگر اس میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث وہ مشکل سے مشکل صورتِ حال سے عمدہ براء ہونے میں کامیاب رہتے ہیں۔


انہیں محبت کی خواہش اور طلب تو ضرور ہوتی ہے لیکن اگر انہیں محبت نہ ملے تو وہ اس کی کسی سے بھیک نہیں مانگتے اور اگر اس میں کوئی رکاوٹ محسوس کریں تو اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی ہمت سے اسے دور کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad