جن افراد کا نام (ایکس) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
یہ لوگ جزباتی قربانی دینے والے اور خود کو نمایاں کرنے والے ہوتے ہیں۔
اس حرف کے حامل فرد کی سوچ اگر منفی ہو تو وہ حاسد ہو سکتا ہے۔
یہ اپنی مشکلات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں اور مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہیں۔
وہ اپنی مخفی مقناطیسی قوت کو بھلائی اور برائی دونوں مقاصد کے لیے بروئے کار لا سکتے ہیں۔
وہ اگر خطیب اور مقرربنیں تو سامعین کو نہ صرف متاثر کر سکتے ہیں بلکہ انہیں جس طرف چاہیں، موڑ سکتے ہیں۔
وہ اگر تحریر کی طرف آئیں تو اس میں بھی کمال حاصل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ منظر نگاری میں بہت ماہر ثابت ہوتے ہیں۔
وہ دل کے غنی ہوتے ہیں۔
وہ خود بھی کامیابی کے متمنی ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
وہ دوسروں کی کامیابی کے سلسلے میں ان کی مدد دے گریز نہیں کرتے۔ نلکہ مالی، اخلاقی، زبانی اور عملی ہر طرح سے ان کی مدد کرتے ہیں۔
وہ پختہ عزم کے مالک ہوتے ہیں۔
وہ مسرت کے حصول کے لیے پوری ہمت اور محنت کے ساتھ جدوجہد کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔
وہ نہ دوسروں کی خوشیاں چھیننا شاہتے ہیں اور نہ دوسروں کے لیے رنج و الم کا باعث بننا پسند کرتے ہیں۔
وہ اپنی توانائیاں اکثر و بیشتر دوسروں کو آرام و آسائش پہنچانے میں صرف کرتے رہتے ہیں۔
وہ ہمدرد، محنتی، فراخ دل، سخی اور اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔
وہ کوئی بات پانی مرضی کے خلاف ہو جانے پر فوراََ طیش میں آ جاتے ہیں۔
وہ غصے کی حالت میں اپنے آپ میں نہیں رہتے اور اس حالت میں جو منہ میں آئے، کہہ ڈالتے ہیں۔ جس پر انہیں اکثر بعد میں پچھتانا بھی پڑتا ہے۔
وہ جمود اور سستی کو پسند نہیں کرتے، بلکہ متحرک رینے کے قائل ہوتے ہیں۔
وہ پیش قدمی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ دوسرے لوگ بھی ارادہ ہی کر رہے ہوتے ہیں کہ وہ عمل بھی شروع کر دیتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ