تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اگست 30, 2020

وائی-Y سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (وائی) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


یہ لوگ بڑے اچھے ورکر ہوتے ہیں۔


جب اس شخص کی سوچ منفی ہو تو وہ پر اسرار اور طنز کرنے والا بن جاتا ہے۔


وائی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے عقل اور دانش سے کام لیجئے۔ اس کے دوست زیادہ تر دانشور ہوتے ہیں۔


وہ کسی کی شاگردی اختیار کرنا یا کسی کی رہنمائی حاصل کرنا باکل پسند نہیں کرتے ہیں۔


وہ خود ہی نئے نئے تجربات کرنا پسند کرتے ہیں اور کسی کی پروا کئے بغیر اپنی راہ پر آگے بڑھے جاتے ہیں خواہ اس سے کسی کو تکلیف پہنچے یا اس کی دل شکنی یا حق تلفی ہو رہی ہو۔


وہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر، طاقتور اور زیادہ با صلاحیت خیال کرتے ہیں اور اپنی اس سوچ سے وہ اطمینان اور سکون محسوس کرتے ہیں۔


وہ اپنے رفیقِ حیات کے طور پر جذباتی افراد کو قابل ترجیح سمجھتے ہیں۔


وہ اپنے اندر ایک خاص جاذبیت رکھتے ہیں۔ جس کے باعث وہ محفلوں میں اپنے آپ کو دوسروں سے زیادہ نمایاں کر لیتے ہیں۔


وہ سستی اور کاہلی کو سختی سے ناپسند کرتے ہیں اور باعمل زندگی سے محبت کرتے ہیں۔ اسی لیے وہ اپنے آپ کو مختلف مشاغل میں مصروف رکھنا پسند کرتے ہیں۔


ان کی زندگی میں جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ کسی سے پیچھے رہیں۔ وہ مقابلے اور چیلنج کو پسند کرتے ہیں اور ان میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے جرات، ہمت اور حوصلہ ہوتا ہے۔


وہ اپنی جرات و ہمت سے بعض دفعہ ایسے کام بھی سر انجام دے لیتے ہیں، جنہیں دوسرے لوگ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ انتہائی کٹھن اور مشکل کام ہوتے ہیں۔


ایسی خواتین اپنے آپ کو معمولی عورت تصور نہیں کرتیں بلکہ اپنے آپ کو مردوں سے کہیں بڑھ کر ٹھوس اور پختہ عزائم کی مالک سمجھتی ہیں اور دوسروں کا کہنا ماننے کی بجائے اپنے دل کی آواز کو سننا، اور اس پر عمل کرنا مناسب سمجھتی ہیں۔


یہ خواتین خود کو خاندان کا سربراہ خیال کرتی ہیں اور غھر میں اپنی حکومت دیکھنا پسند کرتی ہیں۔


یہ خواتین اپنے ذہن میں روشن تصورات اور امید بھرے جذبے رکھتی ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad