icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

اتوار, اگست 30, 2020

زیڈ-Z سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام (زیڈ) سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


ایسے لوگ اپنے گھر اور فیملی سے محبت کرنے والے اور صاحب وجدان ہوتے ہیں۔


وہ باطنی اور پراسرار علوم یعنی جادو، سحر و دست شناسی، علم نجوم، ٹیلی پیتھی، شمع بینی اور علم حاضرات وغیرہ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔


وہ اپنے کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دینا چاہتے ہیں۔


ایک منفی (زیڈ) عیار، مکار، فریبی اور جعل ساز ہو سکتا ہے۔ اور اس کا ذہن تخریبی منصوبوں اور ہنگامہ خیز سازشوں کی آماجگاہ ہو سکتا ہے۔


انہیں اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی بڑی شدید خواہش ہوتی ہے۔ وہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد بھی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی بھی دے سکتے ہیں۔


وہ خطروں سے کھینلا پسند نہیں کرتے۔ مگر اس کے باوجود اپنی مخصوص طبیعت کے باعث انہیں خطرات سے دو چار ہونا ہی پڑتا ہے۔ جن سے وہ اپنی مضبوط قوت ارادی کے باعث عمدہ براء ہونے میں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔


وہ اپنے آپ کو مکمل طور پر مقدار اور حالات کے رحم و کرم کے حوالے نہیں کرتے بلکہ ہر کام غور و فکر کر کے اور پوری منصوبہ بندی سے کر لیتے ہیں۔


ان کے دوست چند ایک ہی ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی ہر ایک کے ان کی بے تکلفی نہیں ہوتی۔ وہ اپنے معیار پر اترتے والے مرد یا عورت ہی سے بے تکلفی اختیار کرتے ہیں اور پھر کوشش کرتے ہیں کہ یہ دوستانہ روابط ہمیشہ قائم رہیں۔


وہ اپنے اندر ایک طرح کی روحانی قوتیں رکھتے ہیں اور ان میں دوسروں کی نیتوں اور ذہنیتوں کو سمجھنے کی پوری صلاحیت ہوتی ہے اور وہ اپنے فیصلے اسی کے مطابق کرتے ہیں۔


ایسی خواتین غیر معمولی بصیرت کی حامل ہوتی ہین اور اس بصیرت سے اپنے دشمنوں اور مخالفوں کو زیر کرنے کے لیے پورا پورا کام لیتی ہیں۔


یہ خواتین جزبہ وفا رکھتی ہیں۔ مگر ان میں حاکمانہ جذبات ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کے اشاروں پر چلنے کی بجائے دوسروں کو اپنے اشاروں پر چلانے کی آرزو مند ہوتی ہیں۔


یہ خواتین اپنی حاکمانہ فطرت کے یاتھوں مجبور ہو کر اپنے رفیق زندگی کو دبا کر کر رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس کوشش میں کامیاب ہونے کی صورت میں مثالی اور خوشگوار زندگی گزار سکتی ہیں مگر اس کوشش میں ناکامی ان کی زندگی کو تلخیوں سے بھر سکتی ہے۔



Post Top Ad

up-arrow-emoji