icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

بدھ, ستمبر 23, 2020

مہالبی بنانے کی ترکیب

Mahalabia
وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
چاولوں کا آٹا  ایک سو گرام  دودھ  آدھا لیٹر 
چینی  آدھا پاؤ  فریش کریم  آدھی پیالی 
ونیلا ایسنس  چند قطرے  موتی چور کے لڈو  تین سے چار عدد 


ترکیب:
پہلے ایک پیالے میں چاولوں کے آٹے میں آدھا لیٹر میں سے تھوڑا سا دودھ ڈال کر حل کر لیں۔
باقی بچا دودھ اور چینی ایک کڑاہی میں گرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔
جب چینی کا دانہ ختم ہو جائے تو حل کیا ہوا چاولوں کا آٹا اس میں تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں اور پکاتے جائیں۔
جب یہ تھوڑا سا گاڑھا ہونے لگے تو فریش کریم، ونیلا ایسنس اور تین سے چار عدد میں سے ایک موتی چور کا لڈو چورا کرکے شامل کر دیں۔
اب چولہا بند کر دیں۔
اب الگ الگ گلاس میں باقی بچے موتی چور کے لڈو کو چورا کر دیں۔
اس پر چاولوں کی کریم ڈالیں۔
خوب ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji