تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

اتوار, اکتوبر 04, 2020

سٹیم مٹن چاپس بنانے کی ترکیب

وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 45-40 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
مٹن چانپ  آدھا کلو  دہی  ایک پاؤ 
گھی  ایک چوتھائی کپ  زیرہ  ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)۔ 
گرم مصالحہ  ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)۔  ہلدی  ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوا)۔ 
لال مرچ  دو کھانے کا چمچ (پسی ہوا)۔  ادرک اور لہسن کا پیسٹ  دو کھانے کا چمچ 
نمک  حسبِ ذائقہ  میدہ  آدھی پیالی 


ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی، ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کرکے اسے تھوڑی دیر تک پکائیں۔
پھر اس میں مٹن چانپ، دہی، پسا زیرہ، پسا گرم مصالحہ، پسی ہلدی، پسی لال مرچ، اور نمک شامل کرکے ڈھکیں ۔
پھر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں۔
جب چانپ گلنے کے قریب ہوجائے تو آنچ تیز کر کے اس کا سارا پانی خشک کرلیں۔
اب اسٹیمر آن  کردیں۔
اس پکی ہوئی چانپ پر تھوڑا سا میدہ چھڑک  کر دس سے بارہ منٹ کے لئے اسٹیمر پر رکھ دیں۔
مزے دار نرم و ملائم اسٹیم مٹن چاپس تیار ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad