icon
ایک پیغام چھوڑ جائیں!

Post Top Ad

اتوار, اکتوبر 04, 2020

روغن جوش بنانے کی ترکیب

Rogan+Josh
وقت:
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 25 منٹ
افراد كی تعداد : 6-4

اجزا:
 اجزا مقدار  اجزا  مقدار 
مٹن  ایک کلو  ہنگ  ایک چٹکی 
لونگ  تین عدد  دار چینی  آدھا چائے کا چمچ 
بڑی الائچی کا پاؤڈر  دو عدد  چھوٹی الائچی  دو عدد (پسی ہوئی)۔ 
زیرہ  ایک چائے کا چمچ  لال مرچ  ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔ 
سونٹھ  آدھا چائے کا چمچ  بادیان کا پھول  ایک عدد 
تیل  حسبِ ضرورت  نمک  حسبِ ذائقہ 
پانی  حسبِ ذائقہ     


ترکیب:
مٹن کو اچھی طرح دُھو کراس کا پانی خشک  کرلیں۔
اب ایک پریشر ککر میں تیل گرم کرکے اس میں ہنگ اور گوشت شامل کرکے پکائیں۔
پھر اس میں لونگ، دار چینی، بڑی الائچی کا پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں۔
اب اس میں پسی لال مرچ اور تھوڑا سا دہی شامل کرکے اچھی طرح پکائیں۔
اس کے بعد سونٹھ، بادیان کا پھول، نمک اور پانی ڈال کر پریشر ککر بند کر کے پانچ منٹ تک مزید پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک  ہو جائے۔
آخر میں کُٹی دار چینی اور پسی ہوئی چھوٹی الائچی چھڑک  کر سرو کریں۔

Post Top Ad

up-arrow-emoji